Jamia al-Tirmidhi Hadith 646 (سنن الترمذي)

[646] إسنادہ ضعیف

ابو داود (1585) ابن ماجہ (1808)

سعد بن سنان صدوق لکن: روایۃ یزید بن أبي حبیب عن سعد بن سنان منکرۃ کما فی الضعفاء الکبیر للعقیلي (119/2 عن أحمد بن حنبل و سندہ حسن) و ھذہ منھا۔

وللحدیث شاھد ضعیف عند الطبراني فی الکبیر (306/2)

انوار الصحیفہ ص 206

تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ

حَدَّثَنَا قُتَيْبَةُ حَدَّثَنَا اللَّيْثُ عَنْ يَزِيدَ بْنِ أَبِي حَبِيبٍ عَنْ سَعْدِ بْنِ سِنَانٍ عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ قَالَ قَالَ رَسُولُ اللہِ ﷺ الْمُعْتَدِي فِي الصَّدَقَةِ كَمَانِعِہَا قَالَ وَفِي الْبَاب عَنْ ابْنِ عُمَرَ وَأُمِّ سَلَمَةَ وَأَبِي ہُرَيْرَةَ قَالَ أَبُو عِيسَی حَدِيثُ أَنَسٍ حَدِيثٌ غَرِيبٌ مِنْ ہَذَا الْوَجْہِ وَقَدْ تَكَلَّمَ أَحْمَدُ بْنُ حَنْبَلٍ فِي سَعْدِ بْنِ سِنَانٍ وَہَكَذَا يَقُولُ اللَّيْثُ بْنُ سَعْدٍ عَنْ يَزِيدَ بْنِ أَبِي حَبِيبٍ عَنْ سَعْدِ بْنِ سِنَانٍ عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ وَيَقُولُ عَمْرُو بْنُ الْحَارِثِ وَابْنُ لَہِيعَةَ عَنْ يَزِيدَ بْنِ أَبِي حَبِيبٍ عَنْ سِنَانِ بْنِ سَعْدٍ عَنْ أَنَسٍ قَالَ و سَمِعْت مُحَمَّدًا يَقُولُ وَالصَّحِيحُ سِنَانُ بْنُ سَعْدٍ وَقَوْلُہُ الْمُعْتَدِي فِي الصَّدَقَةِ كَمَانِعِہَا يَقُولُ عَلَی الْمُعْتَدِي مِنْ الْإِثْمِ كَمَا عَلَی الْمَانِعِ إِذَا مَنَعَ

انس بن مالک رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہﷺ نے فرمایا: زکاۃ وصول کرنے میں ظلم وزیادتی کرنے والا زکاۃ نہ دینے والے کی طرح ہے۔اما م ترمذی کہتے ہیں:۱-اس باب میں ابن عمر،ام سلمہ اور ابوہریرہ رضی اللہ عنہم سے بھی احادیث آئی ہیں،۲-انس کی حدیث اس سند سے غریب ہے،۳-احمد بن حنبل نے سعد بن سنان کے سلسلہ میں کلام کیاہے۔اسی طرح لیث بن سعد بھی کہتے ہیں۔وہ بھیعن یزید بن حبیب،عن سعد بن سنان،عن أنس بن مالک کہتے ہیں،اور عمروبن حارث اور ابن لہیعہ عن یزید بن حبیب،عن سنان بن سعد،عن أنس بن مالککہتے ہیں ۱؎،۴-میں نے محمد بن اسماعیل بخاری کو کہتے سنا کہ صحیح سنان بن سعد ہے،۵-او ر زکاۃ وصول کرنے میں زیادتی کرنے والازکاۃ نہ دینے والے کی طرح ہے کا مطلب یہ ہے کہ زیادتی کرنے والے پر وہی گناہ ہے جو نہ دینے والے پر ہے۔