Jamia al-Tirmidhi Hadith 653 (سنن الترمذي)

[653] إسنادہ ضعیف

مجالد: ضعیف

انوار الصحیفہ ص 206

تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ

حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ سَعِيدٍ الْكِنْدِيُّ،حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّحِيمِ بْنُ سُلَيْمَانَ،عَنْ مُجَالِدٍ،عَنْ عَامِرٍ الشَّعْبِيِّ،عَنْ حُبْشِيِّ بْنِ جُنَادَةَ السَّلُولِيِّ قَالَ: سَمِعْتُ رَسُولَ اللہِ ﷺ يَقُولُ فِي حَجَّةِ الْوَدَاعِ،وَہُوَ وَاقِفٌ بِعَرَفَةَ. أَتَاہُ أَعْرَابِيٌّ فَأَخَذَ بِطَرَفِ رِدَائِہِ،فَسَأَلَہُ إِيَّاہُ فَأَعْطَاہُ،وَذَہَبَ فَعِنْدَ ذَلِكَ حَرُمَتِ الْمَسْأَلَةُ فَقَالَ رَسُولُ اللہِ ﷺ:إِنَّ الْمَسْأَلَةَ لاَ تَحِلُّ لِغَنِيٍّ،وَلاَ لِذِي مِرَّةٍ سَوِيٍّ،إِلاَّ لِذِي فَقْرٍ مُدْقِعٍ أَوْ غُرْمٍ مُفْظِعٍ،وَمَنْ سَأَلَ النَّاسَ لِيُثْرِيَ بِہِ مَالَہُ كَانَ خُمُوشًا فِي وَجْہِہِ يَوْمَ الْقِيَامَةِ،وَرَضْفًا يَأْكُلُہُ مِنْ جَہَنَّمَ،وَمَنْ شَاءَ فَلْيُقِلَّ وَمَنْ شَاءَ فَلْيُكْثِرْ

حبشی بن جنادہ سلولی رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ میں نے رسول اللہﷺ کو حجۃ الوداع میں فرماتے سناآپ عرفہ میں کھڑے تھے،آپ کے پاس ایک اعرابی آیا اور آپ کی چادر کا کنارا پکڑ کر آپ سے مانگا،آپ نے اسے دیااور وہ چلاگیا،اس وقت مانگنا حرام ہوا،تو رسول اللہﷺ نے فرمایا: کسی مال دار کے لیے مانگنا جائز نہیں نہ کسی ہٹے کٹے صحیح سالم آدمی کے لیے سوائے جان لیوافقر والے کے اورکسی بھاری تاوان میں دبے شخص کے۔اورجو لوگوں سے اس لیے مانگے کہ اس کے ذریعہ سے اپنا مال بڑھائے تو یہ مال قیامت کے دن اس کے چہرے پر خراش ہوگا۔اوروہ جہنم کا ایک گرم پتھر ہوگا جسے وہ کھارہاہو گا،تو جو چاہے اسے کم کرلے اور جوچاہے زیادہ کرلے ۱ ؎۔