Jamia al-Tirmidhi Hadith 656 (سنن الترمذي)

[656]إسنادہ حسن

تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ

حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ بَشَّارٍ حَدَّثَنَا مَكِّيُّ بْنُ إِبْرَاہِيمَ وَيُوسُفُ بْنُ يَعْقُوبَ الضُّبَعِيُّ السَّدُوسِيُّ قَالَا حَدَّثَنَا بَہْزُ بْنُ حَكِيمٍ عَنْ أَبِيہِ عَنْ جَدِّہِ قَالَ كَانَ رَسُولُ اللہِ ﷺ إِذَا أُتِيَ بِشَيْءٍ سَأَلَ أَصَدَقَةٌ ہِيَ أَمْ ہَدِيَّةٌ فَإِنْ قَالُوا صَدَقَةٌ لَمْ يَأْكُلْ وَإِنْ قَالُوا ہَدِيَّةٌ أَكَلَ قَالَ وَفِي الْبَاب عَنْ سَلْمَانَ وَأَبِي ہُرَيْرَةَ وَأَنَسٍ وَالْحَسَنِ بْنِ عَلِيٍّ وَأَبِي عَمِيرَةَ جَدِّ مُعَرِّفِ بْنِ وَاصِلٍ وَاسْمُہُ رُشَيْدُ بْنُ مَالِكٍ وَمَيْمُونِ بْنِ مِہْرَانَ وَابْنِ عَبَّاسٍ وَعَبْدِ اللہِ بْنِ عَمْرٍو وَأَبِي رَافِعٍ وَعَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ عَلْقَمَةَ وَقَدْ رُوِيَ ہَذَا الْحَدِيثُ أَيْضًا عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ عَلْقَمَةَ عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ أَبِي عَقِيلٍ عَنْ النَّبِيِّ ﷺ وَجَدُّ بَہْزِ بْنِ حَكِيمٍ اسْمُہُ مُعَاوِيَةُ بْنُ حَيْدَةَ الْقُشَيْرِيُّ قَالَ أَبُو عِيسَی وَحَدِيثُ بَہْزِ بْنِ حَكِيمٍ حَدِيثٌ حَسَنٌ غَرِيبٌ

معاویہ بن حیدہ قشیری رضی اللہ عنہ کہتے ہیں: رسول اللہﷺ کے پاس جب کوئی چیز لائی جاتی تو آپ پوچھتے: صدقہ ہے یا ہدیہ؟ اگرلوگ کہتے کہ صدقہ ہے تو آپ نہیں کھاتے اور اگر کہتے کہ ہدیہ ہے تو کھالیتے۔ امام ترمذی کہتے ہیں:۱-بہز بن حکیم کی یہ حدیث حسن غریب ہے،۲-اس باب میں سلمان،ابوہریرہ،انس،حسن بن علی،ابوعمیرہ (معرّف بن واصل کے دادا ہیں ان کانام رشید بن مالک ہے)،میمون (یا مہران)،ابن عباس،عبداللہ بن عمرو،ابورافع اور عبدالرحمٰن بن علقمہ رضی اللہ عنہم سے بھی احادیث آئی ہیں،۳-نیزیہ حدیث عبدالرحمٰن بن علقمۃ،سے بھی مروی ہے انہوں نے اسے عبدالرحمٰن بن أبی عقیل سے اور عبدالرحمٰن نے نبی ﷺ سے روایت کی ہے۔