Jamia al-Tirmidhi Hadith 657 (سنن الترمذي)

[657]صحیح

مشکوۃ المصابیح (1829)

تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ

حَدَّثَنَا مُحَمّدُ بْنُ الْمُثَنَّی قَالَ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ جَعْفَرٍ حَدَّثَنَا شُعْبَةُ عَنْ الْحَكَمِ عَنْ ابْنِ أَبِي رَافِعٍ عَنْ أَبِي رَافِعٍ رَضِيَ اللہُ عَنْہُ أَنَّ النَّبِيَّ ﷺ بَعَثَ رَجُلًا مِنْ بَنِي مَخْزُومٍ عَلَی الصَّدَقَةِ فَقَالَ لِأَبِي رَافِعٍ اصْحَبْنِي كَيْمَا تُصِيبَ مِنْہَا فَقَالَ لَا حَتَّی آتِيَ رَسُولَ اللہِ ﷺ فَأَسْأَلَہُ فَانْطَلَقَ إِلَی النَّبِيِّ ﷺ فَسَأَلَہُ فَقَالَ إِنَّ الصَّدَقَةَ لَا تَحِلُّ لَنَا وَإِنَّ مَوَالِيَ الْقَوْمِ مِنْ أَنْفُسِہِمْ قَالَ أَبُو عِيسَی ہَذَا حَدِيثٌ حَسَنٌ صَحِيحٌ وَأَبُو رَافِعٍ مَوْلَی النَّبِيِّ ﷺ اسْمُہُ أَسْلَمُ وَابْنُ أَبِي رَافِعٍ ہُوَ عُبَيْدُ اللہِ بْنُ أَبِي رَافِعٍ كَاتِبُ عَلِيِّ بْنِ أَبِي طَالِبٍ رَضِيَ اللہُ عَنْہُ

ابورافع رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ نبی اکرمﷺنے بنی مخزوم کے ایک شخص کوصدقہ کی وصولی پربھیجاتواس نے ابورافع سے کہا: تم میرے ساتھ چلو تاکہ تم بھی اس میں سے حصہ پاسکو،مگرانہوں نے کہا: نہیں،یہاں تک کہ میں جاکر رسول اللہﷺ سے پوچھ لوں،چنانچہ انہوں نے نبی اکرمﷺکے پاس جا کرپوچھا تو آپ نے فرمایا: ہمارے لیے صدقہ حلال نہیں،اور قوم کے موالی بھی قوم ہی میں سے ہیں ۱؎۔ امام ترمذی کہتے ہیں:۱-یہ حدیث حسن صحیح ہے،۲-ابورافع نبی اکرمﷺکے مولیٰ ہیں،ان کانام اسلم ہے اور ابن ابی رافع کا نام عبیداللہ بن ابی رافع ہے،وہ علی بن ابی طالب رضی اللہ عنہ کے منشی تھے۔