Jamia al-Tirmidhi Hadith 671 (سنن الترمذي)
[671]إسنادہ صحیح
تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ الْمُثَنَّی حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ جَعْفَرٍ حَدَّثَنَا شُعْبَةُ عَنْ عَمْرِو بْنِ مُرَّةَ قَال سَمِعْتُ أَبَا وَائِلٍ يُحَدِّثُ عَنْ عَائِشَةَ عَنْ النَّبِيِّ ﷺ أَنَّہُ قَالَ إِذَا تَصَدَّقَتْ الْمَرْأَةُ مِنْ بَيْتِ زَوْجِہَا كَانَ لَہَا بِہِ أَجْرٌ وَلِلزَّوْجِ مِثْلُ ذَلِكَ وَلِلْخَازِنِ مِثْلُ ذَلِكَ وَلَا يَنْقُصُ كُلُّ وَاحِدٍ مِنْہُمْ مِنْ أَجْرِ صَاحِبِہِ شَيْئًا لَہُ بِمَا كَسَبَ وَلَہَا بِمَا أَنْفَقَتْ قَالَ أَبُو عِيسَی ہَذَا حَدِيثٌ حَسَنٌ
ام المومنین عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ نبی اکرمﷺ نے فرمایا: جب عورت اپنے شوہر کے گھر سے صدقہ کرے تو اسے اس کا اجر ملتاہے اور اتناہی اجر اس کے شوہر کو بھی،اورخزانچی کو بھی،اور ان میں کسی کااجر دوسرے کے اجرکی وجہ سے کم نہیں کیا جاتا۔شوہر کواس کے کمانے کا اجر ملتاہے اورعورت کواس کے خرچ کرنے کا۔ امام ترمذی کہتے ہیں: یہ حدیث حسن ہے۔