Jamia al-Tirmidhi Hadith 670 (سنن الترمذي)
[670]إسنادہ حسن
مشکوۃ المصابیح (1951)
تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ
حَدَّثَنَا ہَنَّادٌ حَدَّثَنَا إِسْمَعِيلُ بْنُ عَيَّاشٍ حَدَّثَنَا شُرَحْبِيلُ بْنُ مُسْلِمٍ الْخَوْلَانِيُّ عَنْ أَبِي أُمَامَةَ الْبَاہِلِيِّ قَالَ سَمِعْتُ رَسُولَ اللہِ ﷺ فِي خُطْبَتِہِ عَامَ حَجَّةِ الْوَدَاعِ يَقُولُ لَا تُنْفِقُ امْرَأَةٌ شَيْئًا مِنْ بَيْتِ زَوْجِہَا إِلَّا بِإِذْنِ زَوْجِہَا قِيلَ يَا رَسُولَ اللہِ وَلَا الطَّعَامُ قَالَ ذَاكَ أَفْضَلُ أَمْوَالِنَا وَفِي الْبَاب عَنْ سَعْدِ بْنِ أَبِي وَقَّاصٍ وَأَسْمَاءَ بِنْتِ أَبِي بَكْرٍ وَأَبِي ہُرَيْرَةَ وَعَبْدِ اللہِ بْنِ عَمْرٍو وَعَائِشَةَ قَالَ أَبُو عِيسَی حَدِيثُ أَبِي أُمَامَةَ حَدِيثٌ حَسَنٌ
ابوامامہ باہلی رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ میں نے حجۃ الوداع کے سال رسول اللہﷺ کو اپنے خطبہ میں فرماتے سنا: عورت اپنے شوہرکے گھر سے اس کی اجازت کے بغیر کچھ خرچ نہ کرے ،عرض کیاگیا: اللہ کے رسول! اور کھانابھی نہیں؟۔آپ نے فرمایا: یہ ہمارے مالوں میں سب سے افضل مال ہے ۱؎۔ امام ترمذی کہتے ہیں:۱-ابوامامہ رضی اللہ عنہ کی حدیث حسن ہے،۲-اس باب میں سعد بن ابی وقاص،اسماء بنت ابی بکر،ابوہریرہ،عبداللہ بن عمرو اور عائشہ رضی اللہ عنہم سے بھی احادیث آئی ہیں۔