Jamia al-Tirmidhi Hadith 684 (سنن الترمذي)
[684]إسنادہ حسن
تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ
حَدَّثَنَا أَبُو كُرَيْبٍ حَدَّثَنَا عَبْدَةُ بْنُ سُلَيْمَانَ عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ عَمْرٍو عَنْ أَبِي سَلَمَةَ عَنْ أَبِي ہُرَيْرَةَ قَالَ قَالَ النَّبِيُّ ﷺ لَا تَقَدَّمُوا الشَّہْرَ بِيَوْمٍ وَلَا بِيَوْمَيْنِ إِلَّا أَنْ يُوَافِقَ ذَلِكَ صَوْمًا كَانَ يَصُومُہُ أَحَدُكُمْ صُومُوا لِرُؤْيَتِہِ وَأَفْطِرُوا لِرُؤْيَتِہِ فَإِنْ غُمَّ عَلَيْكُمْ فَعُدُّوا ثَلَاثِينَ ثُمَّ أَفْطِرُوا قَالَ وَفِي الْبَاب عَنْ بَعْضِ أَصْحَابِ النَّبِيِّ ﷺ قَالَ أَبُو عِيسَی حَدِيثُ أَبِي ہُرَيْرَةَ حَدِيثٌ حَسَنٌ صَحِيحٌ وَالْعَمَلُ عَلَی ہَذَا عِنْدَ أَہْلِ الْعِلْمِ كَرِہُوا أَنْ يَتَعَجَّلَ الرَّجُلُ بِصِيَامٍ قَبْلَ دُخُولِ شَہْرِ رَمَضَانَ لِمَعْنَی رَمَضَانَ وَإِنْ كَانَ رَجُلٌ يَصُومُ صَوْمًا فَوَافَقَ صِيَامُہُ ذَلِكَ فَلَا بَأْسَ بِہِ عِنْدَہُمْ
ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ نبی اکرمﷺ نے فرمایا: اس ماہ (رمضان) سے ایک یا دو دن پہلے (رمضان کے استقبال کی نیت سے) صوم نہ رکھو ۱؎،سوائے اس کے کہ اس دن ایسا صوم آپڑے جسے تم پہلے سے رکھتے آرہے ہو ۲؎ اور (رمضان کا) چاند دیکھ کرصوم رکھو اور (شوال کا) چاند دیکھ کر ہی صوم رکھنا بند کرو۔اگر آسمان ابر آلود ہوجائے تو مہینے کے تیس دن شمارکرلو،پھر صوم رکھنا بند کرو۔ امام ترمذی کہتے ہیں: ۱-ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کی حدیث حسن صحیح ہے،۲-اس باب میں بعض صحابہ کرام سے بھی احادیث آئی ہیں،۳-اہل علم کے نزدیک اسی پر عمل ہے۔وہ اس بات کومکروہ سمجھتے ہیں کہ آدمی ماہ رمضان کے آنے سے پہلے رمضان کے استقبال میں صوم رکھے،اور اگر کسی آدمی کا (کسی خاص دن میں) صوم رکھنے کا معمول ہواور وہ دن رمضان سے پہلے آ پڑے توان کے نزدیک اس دن صوم رکھنے میں کوئی حرج نہیں۔