Jamia al-Tirmidhi Hadith 688 (سنن الترمذي)
[688]صحیح
تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ
حَدَّثَنَا قُتَيْبَةُ حَدَّثَنَا أَبُو الْأَحْوَصِ عَنْ سِمَاكِ بْنِ حَرْبٍ عَنْ عِكْرِمَةَ عَنْ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ قَالَ رَسُولُ اللہِ ﷺ لَا تَصُومُوا قَبْلَ رَمَضَانَ صُومُوا لِرُؤْيَتِہِ وَأَفْطِرُوا لِرُؤْيَتِہِ فَإِنْ حَالَتْ دُونَہُ غَيَايَةٌ فَأَكْمِلُوا ثَلَاثِينَ يَوْمًا وَفِي الْبَاب عَنْ أَبِي ہُرَيْرَةَ وَأَبِي بَكْرَةَ وَابْنِ عُمَرَ قَالَ أَبُو عِيسَی حَدِيثُ ابْنِ عَبَّاسٍ حَدِيثٌ حَسَنٌ صَحِيحٌ وَقَدْ رُوِيَ عَنْہُ مِنْ غَيْرِ وَجْہٍ
عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما کہتے ہیں کہ رسول اللہﷺ نے فرمایا: رمضان سے پہلے ۱؎ صوم نہ رکھو،چاند دیکھ کر صوم رکھو،اور دیکھ کر ہی بند کرو،اور اگر بادل آڑے آجائے تو مہینے کے تیس دن پورے کرو ۲؎۔ امام ترمذی کہتے ہیں: ۱-ابن عباس رضی اللہ عنہما کی حدیث حسن صحیح ہے اور کئی سندوں سے یہ حدیث روایت کی گئی ہے۔۲-اس باب میں ا بوہریرہ،ابوبکرہ اور ابن عمر رضی اللہ عنہم سے بھی احادیث آئی ہیں۔