Jamia al-Tirmidhi Hadith 689 (سنن الترمذي)

[689]إسنادہ صحیح

تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ

حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ مَنِيعٍ حَدَّثَنَا يَحْيَی بْنُ زَكَرِيَّا بْنِ أَبِي زَائِدَةَ أَخْبَرَنِي عِيسَی بْنُ دِينَارٍ عَنْ أَبِيہِ عَنْ عَمْرِو بْنِ الْحَارِثِ بْنِ أَبِي ضِرَارٍ عَنْ ابْنِ مَسْعُودٍ قَالَ مَا صُمْتُ مَعَ النَّبِيِّ ﷺ تِسْعًا وَعِشْرِينَ أَكْثَرُ مِمَّا صُمْنَا ثَلَاثِينَ قَالَ وَفِي الْبَاب عَنْ عُمَرَ وَأَبِي ہُرَيْرَةَ وَعَائِشَةَ وَسَعْدِ بْنِ أَبِي وَقَّاصٍ وَابْنِ عَبَّاسٍ وَابْنِ عُمَرَ وَأَنَسٍ وَجَابِرٍ وَأُمِّ سَلَمَةَ وَأَبِي بَكْرَةَ أَنَّ النَّبِيَّ ﷺ قَالَ الشَّہْرُ يَكُونُ تِسْعًا وَعِشْرِينَ

عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ میں نے رسول اللہﷺ کے ساتھ تیس دن کے صیام رکھنے سے زیادہ ۲۹ دن کے صیام رکھے ہیں۔ امام ترمذی کہتے ہیں: اس باب میں عمر،ابوہریرہ،عائشہ،سعد بن ابی وقاص،ابن عباس،ابن عمر،انس،جابر،ام سلمہ اور ابوبکرہ رضی اللہ عنہم سے بھی احادیث آئی ہیں کہ نبی اکرمﷺ نے فرمایا: مہینہ ۲۹ دن کا(بھی)ہوتا ہے۔