Jamia al-Tirmidhi Hadith 708 (سنن الترمذي)

[708]متفق علیہ

تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ

حَدَّثَنَا قُتَيْبَةُ حَدَّثَنَا أَبُو عَوَانَةَ عَنْ قَتَادَةَ وَعَبْدِ الْعَزِيزِ بْنِ صُہَيْبٍ عَنْ أَنَسٍ أَنَّ النَّبِيَّ ﷺ قَالَ تَسَحَّرُوا فَإِنَّ فِي السَّحُورِ بَرَكَةً قَالَ وَفِي الْبَاب عَنْ أَبِي ہُرَيْرَةَ وَعَبْدِ اللہِ بْنِ مَسْعُودٍ وَجَابِرِ بْنِ عَبْدِ اللہِ وَابْنِ عَبَّاسٍ وَعَمْرِو بْنِ الْعَاصِ وَالْعِرْبَاضِ بْنِ سَارِيَةَ وَعُتْبَةَ بْنِ عَبْدٍ وَأَبِي الدَّرْدَاءِ قَالَ أَبُو عِيسَی حَدِيثُ أَنَسٍ حَدِيثٌ حَسَنٌ صَحِيحٌ

انس رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ نبی اکرمﷺ نے فرمایا: سحری کھاؤ ۱؎،کیونکہ سحری میں برکت ہے۔ امام ترمذی کہتے ہیں:۱-انس رضی اللہ عنہ کی حدیث حسن صحیح ہے،۲-اس باب میں ابوہریرہ،عبداللہ بن مسعود،جابر بن عبداللہ،ابن عباس،عمرو بن عاص،عرباض بن ساریہ،عتبہ بن عبداللہ اور ابوالدرداء رضی اللہ عنہم سے بھی احادیث آئی ہیں۔ ۳-نبی اکرمﷺ سے مروی ہے کہ آپ نے فرمایا: ہمارے صیام اوراہل کتاب کے صیام میں فرق سحری کھانے کاہے ۲؎۔