Jamia al-Tirmidhi Hadith 725 (سنن الترمذي)
[725] إسنادہ ضعیف
ابو داود (2364)
عاصم بن عبید اللہ: ضعیف
تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ بَشَّارٍ حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ مَہْدِيٍّ حَدَّثَنَا سُفْيَانُ عَنْ عَاصِمِ بْنِ عُبَيْدِ اللہِ عَنْ عَبْدِ اللہِ بْنِ عَامِرِ بْنِ رَبِيعَةَ عَنْ أَبِيہِ قَالَ رَأَيْتُ النَّبِيَّ ﷺ مَا لَا أُحْصِي يَتَسَوَّكُ وَہُوَ صَائِمٌ قَالَ وَفِي الْبَاب عَنْ عَائِشَةَ قَالَ أَبُو عِيسَی حَدِيثُ عَامِرِ بْنِ رَبِيعَةَ حَدِيثٌ حَسَنٌ وَالْعَمَلُ عَلَی ہَذَا عِنْدَ أَہْلِ الْعِلْمِ لَا يَرَوْنَ بِالسِّوَاكِ لِلصَّائِمِ بَأْسًا إِلَّا أَنَّ بَعْضَ أَہْلِ الْعِلْمِ كَرِہُوا السِّوَاكَ لِلصَّائِمِ بِالْعُودِ وَالرُّطَبِ وَكَرِہُوا لَہُ السِّوَاكَ آخِرَ النَّہَارِ وَلَمْ يَرَ الشَّافِعِيُّ بِالسِّوَاكِ بَأْسًا أَوَّلَ النَّہَارِ وَلَا آخِرَہُ وَكَرِہَ أَحْمَدُ وَإِسْحَقُ السِّوَاكَ آخِرَ النَّہَارِ
عامر بن ربیعہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ میں نے نبی اکرمﷺ کوصوم کی حالت میں اتنی بار مسواک کرتے دیکھا کہ میں اسے شمارنہیں کرسکتا۔امام ترمذی کہتے ہیں:۱-عامر بن ربیعہ رضی اللہ عنہ کی حدیث حسن ہے،۲-اس باب میں عائشہ رضی اللہ عنہا سے بھی روایت ہے۔۳-اسی حدیث پراہل علم کا عمل ہے۔یہ لوگ صائم کے مسواک کرنے میں کوئی حرج نہیں ۱؎ سمجھتے،البتہ بعض اہل علم نے صائم کے لئے تازی لکڑی کی مسواک کو مکروہ قراردیا ہے،اور دن کے آخری حصہ میں بھی مسواک کو مکروہ کہاہے۔لیکن شافعی دن کے شروع یا آخری کسی بھی حصہ میں مسواک کرنے میں حرج محسوس نہیں کرتے۔احمد اور اسحاق بن راہویہ نے دن کے آخری حصہ میں مسواک کو مکروہ قراریاہے۔