Jamia al-Tirmidhi Hadith 731 (سنن الترمذي)
[731] ضعیف
ھارون بن أم ھانئ مجھول (تقریب: 7251)
وللحدیث شواھد ضعیفۃ
تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ
حَدَّثَنَا قُتَيْبَةُ حَدَّثَنَا أَبُو الْأَحْوَصِ عَنْ سِمَاكِ بْنِ حَرْبٍ عَنْ ابْنِ أُمِّ ہَانِئٍ عَنْ أُمِّ ہَانِئٍ قَالَتْ كُنْتُ قَاعِدَةً عِنْدَ النَّبِيِّ ﷺ فَأُتِيَ بِشَرَابٍ فَشَرِبَ مِنْہُ ثُمَّ نَاوَلَنِي فَشَرِبْتُ مِنْہُ فَقُلْتُ إِنِّي أَذْنَبْتُ فَاسْتَغْفِرْ لِي فَقَالَ وَمَا ذَاكِ قَالَتْ كُنْتُ صَائِمَةً فَأَفْطَرْتُ فَقَالَ أَمِنْ قَضَاءٍ كُنْتِ تَقْضِينَہُ قَالَتْ لَا قَالَ فَلَا يَضُرُّكِ قَالَ وَفِي الْبَاب عَنْ أَبِي سَعِيدٍ وَعَائِشَةَ
ام ہانی رضی اللہ عنہا کہتی ہیں کہ میں نبی اکرمﷺ کے پاس بیٹھی ہوئی تھی،اتنے میں آپ کے پاس پینے کی کوئی چیز لائی گئی،آپ نے اس میں سے پیا،پھر مجھے دیا تو میں نے بھی پیا۔پھرمیں نے عرض کیا: میں نے گناہ کاکام کرلیاہے۔آپ میرے لیے بخشش کی دعاکردیجئے۔آپ نے پوچھا: کیابات ہے؟میں نے کہا: میں صوم سے تھی اورمیں نے صوم توڑدیاتو آپ نے پوچھا: کیاکوئی قضا کا صوم تھا جسے تم قضا کررہی تھی؟ عرض کیا:نہیں،آپ نے فرمایا: تو اس سے تمہیں کوئی نقصان ہونے والا نہیں ۔ امام ترمذی کہتے ہیں: اس باب میں ابوسعیدخدری اورام المومنین عائشہ رضی اللہ عنہما سے بھی احادیث آئی ہیں۔