Jamia al-Tirmidhi Hadith 730 (سنن الترمذي)
[730] إسنادہ ضعیف
ابو داود (2454) نسائي (2334) ابن ماجہ (1700)
ابن شھاب الزھري مدلس وعنعن
تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ
حَدَّثَنَا إِسْحَقُ بْنُ مَنْصُورٍ أَخْبَرَنَا ابْنُ أَبِي مَرْيَمَ أَخْبَرَنَا يَحْيَی بْنُ أَيُّوبَ عَنْ عَبْدِ اللہِ بْنِ أَبِي بَكْرٍ عَنْ ابْنِ شِہَابٍ عَنْ سَالِمِ بْنِ عَبْدِ اللہِ عَنْ أَبِيہِ عَنْ حَفْصَةَ عَنْ النَّبِيِّ ﷺ قَالَ مَنْ لَمْ يُجْمِعْ الصِّيَامَ قَبْلَ الْفَجْرِ فَلَا صِيَامَ لَہُ قَالَ أَبُو عِيسَی حَدِيثُ حَفْصَةَ حَدِيثٌ لَا نَعْرِفُہُ مَرْفُوعًا إِلَّا مِنْ ہَذَا الْوَجْہِ وَقَدْ رُوِيَ عَنْ نَافِعٍ عَنْ ابْنِ عُمَرَ قَوْلُہُ وَہُوَ أَصَحُّ وَہَكَذَا أَيْضًا رُوِيَ ہَذَا الْحَدِيثُ عَنْ الزُّہْرِيِّ مَوْقُوفًا وَلَا نَعْلَمُ أَحَدًا رَفَعَہُ إِلَّا يَحْيَی بْنُ أَيُّوبَ وَإِنَّمَا مَعْنَی ہَذَا عِنْدَ أَہْلِ الْعِلْمِ لَا صِيَامَ لِمَنْ لَمْ يُجْمِعْ الصِّيَامَ قَبْلَ طُلُوعِ الْفَجْرِ فِي رَمَضَانَ أَوْ فِي قَضَاءِ رَمَضَانَ أَوْ فِي صِيَامِ نَذْرٍ إِذَا لَمْ يَنْوِہِ مِنْ اللَّيْلِ لَمْ يُجْزِہِ وَأَمَّا صِيَامُ التَّطَوُّعِ فَمُبَاحٌ لَہُ أَنْ يَنْوِيَہُ بَعْدَ مَا أَصْبَحَ وَہُوَ قَوْلُ الشَّافِعِيِّ وَأَحْمَدَ وَإِسْحَقَ
ام المومنین حفصہ رضی اللہ عنہا کہتی ہیں کہ نبی اکرمﷺ نے فرمایا: جس نے صوم کی نیت فجر سے پہلے نہیں کرلی،اس کا صوم نہیں ہوا ۱؎۔ امام ترمذی کہتے ہیں:۱-حفصہ رضی اللہ عنہا کی حدیث کوہم صرف اسی سند سے مرفوع جانتے ہیں،نیزاسے نافع سے بھی روایت کیا گیا ہے انہوں نے ابن عمرسے روایت کی ہے اور اسے ابن عمرہی کا قول قراردیا ہے،اس کا موقوف ہوناہی زیادہ صحیح ہے،اور اسی طرح یہ حدیث زہری سے بھی موقوفاً مروی ہے،ہم نہیں جانتے کہ کسی نے اسے مرفوع کیا ہے یحیی بن ایوب کے سوا،۲-اس کا معنی اہل علم کے نزدیک صرف یہ ہے کہ اس کا صوم نہیں ہوتا،جو رمضان میں یا رمضان کی قضا میں یا نذر کے صیاممیں صوم کی نیت طلوع فجرسے پہلے نہیں کرتا۔اگر اس نے رات میں نیت نہیں کی تواس کاصوم نہیں ہوا،البتہ نفل صوم میں اس کے لیے صبح ہوجانے کے بعد بھی صوم کی نیت کرنامباح ہے۔یہی شافعی،احمد اور اسحاق بن راہویہ کا قول ہے۔