Jamia al-Tirmidhi Hadith 741 (سنن الترمذي)

[741] إسنادہ ضعیف

عبد الرحمٰن بن إسحاق الکوفی الواسطي ضعیف (تقریب: 3799) ضعفہ الجمہور

انوار الصحیفہ ص 209

تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ

حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ حُجْرٍ قَالَ أَخْبَرَنَا عَلِيُّ بْنُ مُسْہِرٍ عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ إِسْحَقَ عَنْ النُّعْمَانِ بْنِ سَعْدٍ عَنْ عَلِيٍّ قَالَ سَأَلَہُ رَجُلٌ فَقَالَ أَيُّ شَہْرٍ تَأْمُرُنِي أَنْ أَصُومَ بَعْدَ شَہْرِ رَمَضَانَ قَالَ لَہُ مَا سَمِعْتُ أَحَدًا يَسْأَلُ عَنْ ہَذَا إِلَّا رَجُلًا سَمِعْتُہُ يَسْأَلُ رَسُولَ اللہِ ﷺ وَأَنَا قَاعِدٌ عِنْدَہُ فَقَالَ يَا رَسُولَ اللہِ أَيُّ شَہْرٍ تَأْمُرُنِي أَنْ أَصُومَ بَعْدَ شَہْرِ رَمَضَانَ قَالَ إِنْ كُنْتَ صَائِمًا بَعْدَ شَہْرِ رَمَضَانَ فَصُمْ الْمُحَرَّمَ فَإِنَّہُ شَہْرُ اللہِ فِيہِ يَوْمٌ تَابَ فِيہِ عَلَی قَوْمٍ وَيَتُوبُ فِيہِ عَلَی قَوْمٍ آخَرِينَ قَالَ أَبُو عِيسَی ہَذَا حَدِيثٌ حَسَنٌ غَرِيبٌ

علی رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ ایک شخص نے ان سے پوچھا: ماہ رمضان کے بعد کس مہینے میں صوم رکھنے کا آپ مجھے حکم دیتے ہیں؟ توانہوں نے اس سے کہا: میں نے اس سلسلے میں سوائے ایک شخص کے کسی کو پوچھتے نہیں سنا،میں نے اسے رسول اللہﷺ سے سوال کرتے سنا،اور میں آپ کے پاس ہی بیٹھا ہواتھا۔اس نے پوچھا: اللہ کے رسول! ماہ رمضان کے بعد آپ مجھے کس مہینے میں صوم رکھنے کا حکم دیتے ہیں؟ آپ نے فرمایا: اگر ماہ رمضان کے بعدتمہیں صوم رکھناہی ہو تو محرم کا صوم رکھو،وہ اللہ کا مہینہ ہے۔اس میں ایک دن ایسا ہے جس میں اللہ نے کچھ لوگوں پر رحمت کی ۱؎ اور اس میں دوسرے لوگوں پربھی رحمت کرے گا۔امام ترمذی کہتے ہیں: یہ حدیث حسن غریب ہے۔