Jamia al-Tirmidhi Hadith 742 (سنن الترمذي)

[742]إسنادہ حسن

مشکوۃ المصابیح (2058)

تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ

حَدَّثَنَا الْقَاسِمُ بْنُ دِينَارٍ حَدَّثَنَا عُبَيْدُ اللہِ بْنُ مُوسَی وَطَلْقُ بْنُ غَنَّامٍ عَنْ شَيْبَانَ عَنْ عَاصِمٍ عَنْ زِرٍّ عَنْ عَبْدِ اللہِ قَالَ كَانَ رَسُولُ اللہِ ﷺ يَصُومُ مِنْ غُرَّةِ كُلِّ شَہْرٍ ثَلَاثَةَ أَيَّامٍ وَقَلَّمَا كَانَ يُفْطِرُ يَوْمَ الْجُمُعَةِ قَالَ وَفِي الْبَاب عَنْ ابْنِ عُمَرَ وأَبِي ہُرَيْرَةَ قَالَ أَبُو عِيسَی حَدِيثُ عَبْدِ اللہِ حَدِيثٌ حَسَنٌ غَرِيبٌ وَقَدْ اسْتَحَبَّ قَوْمٌ مِنْ أَہْلِ الْعِلْمِ صِيَامَ يَوْمِ الْجُمُعَةِ وَإِنَّمَا يُكْرَہُ أَنْ يَصُومَ يَوْمَ الْجُمُعَةِ لَا يَصُومُ قَبْلَہُ وَلَا بَعْدَہُ قَالَ وَرَوَی شُعْبَةُ عَنْ عَاصِمٍ ہَذَا الْحَدِيثَ وَلَمْ يَرْفَعْہُ

عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول ا للہ ﷺ ہرماہ کے شروع کے تین دن صوم رکھتے۔اور ایسا کم ہوتا تھا کہ جمعہ کے دن آپ صوم سے نہ ہوں۔امام ترمذی کہتے ہیں: ۱-عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ کی حدیث حسن غریب ہے،۲-شعبہ نے یہ حدیث عاصم سے روایت کی ہے اور اسے مرفوع نہیں کیا،۳-اس باب میں ابن عمر اور ابوہریرہ رضی اللہ عنہم سے بھی احادیث آئی ہیں،۴-اہل علم کی ایک جماعت نے جمعہ کے دن صوم رکھنے کومستحب قراردیا ہے۔مکروہ یہ ہے کہ آدمی صرف جمعہ کو صوم رکھے نہ اس سے پہلے رکھے اورنہ اس کے بعد۔