Jamia al-Tirmidhi Hadith 749 (سنن الترمذي)

[749]صحیح

صحیح مسلم

تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ

حَدَّثَنَا قُتَيْبَةُ وَأَحْمَدُ بْنُ عَبْدَةَ الضَّبِّيُّ قَالَا حَدَّثَنَا حَمَّادُ بْنُ زَيْدٍ عَنْ غَيْلَانَ بْنِ جَرِيرٍ عَنْ عَبْدِ اللہِ بْنِ مَعْبَدٍ الزِّمَّانِيِّ عَنْ أَبِي قَتَادَةَ أَنَّ النَّبِيَّ ﷺ قَالَ صِيَامُ يَوْمِ عَرَفَةَ إِنِّي أَحْتَسِبُ عَلَی اللہِ أَنْ يُكَفِّرَ السَّنَةَ الَّتِي قَبْلَہُ وَالسَّنَةَ الَّتِي بَعْدَہُ قَالَ وَفِي الْبَاب عَنْ أَبِي سَعِيدٍ قَالَ أَبُو عِيسَی حَدِيثُ أَبِي قَتَادَةَ حَدِيثٌ حَسَنٌ وَقْدِ اسْتَحَبَّ أَہْلُ الْعِلْمِ صِيَامَ يَوْمِ عَرَفَةَ إِلَّا بِعَرَفَةَ

ابوقتادہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ نبی اکرمﷺ نے فرمایا: میں اللہ تعالیٰ سے امید رکھتاہوں کہ عرفہ کے دن ۱؎ کا صوم ایک سال پہلے اور ایک سال بعد کے گناہ مٹا دے گا ۲؎۔ امام ترمذی کہتے ہیں:۱-ابوقتادہ رضی اللہ عنہ کی حدیث حسن ہے،۲-اس باب میں ابوسعیدخدری رضی اللہ عنہ سے بھی روایت ہے،۳-اہل علم نے عرفہ کے دن کے صوم کومستحب قرار دیاہے،مگرجولوگ عرفات میں ہوں ان کے لیے مستحب نہیں۔