Jamia al-Tirmidhi Hadith 748 (سنن الترمذي)

[748] إسنادہ ضعیف

ابو داود (2432)

عبیداللہ بن مسلم القرشی: مجہول (تحریر تقریب التھذیب: 6636)

انوار الصحیفہ ص 210

تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ

حَدَّثَنَا الْحُسَيْنُ بْنُ مُحَمَّدٍ الْجُرَيْرِيُّ وَمُحَمَّدُ بْنُ مَدُّوَيْہِ قَالَا حَدَّثَنَا عُبَيْدُ اللہِ بْنُ مُوسَی أَخْبَرَنَا ہَارُونُ بْنُ سَلْمَانَ عَنْ عُبَيْدِ اللہِ بْنِ مُسْلِمٍ الْقُرَشِيِّ عَنْ أَبِيہِ قَالَ سَأَلْتُ أَوْ سُئِلَ رَسُولُ اللہِ ﷺ عَنْ صِيَامِ الدَّہْرِ فَقَالَ إِنَّ لِأَہْلِكَ عَلَيْكَ حَقًّا صُمْ رَمَضَانَ وَالَّذِي يَلِيہِ وَكُلَّ أَرْبِعَاءَ وَخَمِيسٍ فَإِذَا أَنْتَ قَدْ صُمْتَ الدَّہْرَ وَأَفْطَرْتَ وَفِي الْبَاب عَنْ عَائِشَةَ قَالَ أَبُو عِيسَی حَدِيثُ مُسْلِمٍ الْقُرَشِيِّ حَدِيثٌ غَرِيبٌ وَرَوَی بَعْضُہُمْ عَنْ ہَارُونَ بْنِ سَلْمَانَ عَنْ مُسْلِمِ بْنِ عُبَيْدِ اللہِ عَنْ أَبِيہِ

مسلم قرشی رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ میں نے رسول اللہﷺ سے صیام دہر (سال بھرکے صیام) کے بارے میں پوچھا،یا آپ سے صیام دہرکے بارے میں پوچھا گیا تو آپ نے فرمایا: تم پر تمہارے گھروالوں کابھی حق ہے،رمضان کے صیام رکھو،اور اس مہینے کے رکھو جو اس سے متصل ہے،اور ہربدھ اور جمعرات کے صیام رکھو،جب تم نے یہ صیام رکھ لئے،تو اب گویاتم نے سال بھر صوم رکھا اور افطار کیا۔ امام ترمذی کہتے ہیں: ۱-مسلم قرشی رضی اللہ عنہ کی حدیث غریب ہے،۲-بعض لوگوں نے بطریق ہارون بن سلمان عن مسلم بن عبیداللہ عن عبیداللہ بن مسلم روایت کی ہے،۳-اس باب میں عائشہ رضی اللہ عنہا سے بھی روایت ہے۔