Jamia al-Tirmidhi Hadith 751 (سنن الترمذي)
[751] سندہ ضعیف
ابن أبي نجیح مدلس و عنعن
و فی السند رجل سقط عن سند الترمذي (انظر مسند الحمیدي بتحقیقي: 682)
تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ
حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ مَنِيعٍ،وَعَلِيُّ بْنُ حُجْرٍ قَالاَ: حَدَّثَنَا سُفْيَانُ بْنُ عُيَيْنَةَ،وَإِسْمَاعِيلُ بْنُ إِبْرَاہِيمَ،عَنْ ابْنِ أَبِي نَجِيحٍ،عَنْ أَبِيہِ قَالَ: سُئِلَ ابْنُ عُمَرَ عَنْ صَوْمِ يَوْمِ عَرَفَةَ بِعَرَفَةَ فَقَالَ: حَجَجْتُ مَعَ النَّبِيِّ ﷺ فَلَمْ يَصُمْہُ،وَمَعَ أَبِي بَكْرٍ فَلَمْ يَصُمْہُ،وَمَعَ عُمَرَ فَلَمْ يَصُمْہُ،وَمَعَ عُثْمَانَ فَلَمْ يَصُمْہُ. وَأَنَا لاَ أَصُومُہُ وَلاَ آمُرُ بِہِ وَلاَ أَنْہَی عَنْہُ. قَالَ أَبُو عِيسَی: ہَذَا حَدِيثٌ حَسَنٌ. وَقَدْ رُوِيَ ہَذَا الْحَدِيثُ أَيْضًا عَنْ ابْنِ أَبِي نَجِيحٍ عَنْ أَبِيہِ،عَنْ رَجُلٍ،عَنْ ابْنِ عُمَرَ وَأَبُو نَجِيحٍ اسْمُہُ يَسَارٌ وَقَدْ سَمِعَ مِنْ ابْنِ عُمَرَ
ابو نجیح یسار کہتے ہیں کہ ابن عمر رضی اللہ عنہما سے عرفہ کے دن عرفات میں صوم رکھنے کے بارے میں پوچھا گیا تو انہوں نے کہاکہ میں نے نبی اکرمﷺ کے ساتھ حج کیا۔آپ نے اس دن کا صوم نہیں رکھا۔ابوبکر کے ساتھ حج کیا،انہوں نے بھی نہیں رکھا،عمر کے ساتھ کیا۔انہوں نے بھی نہیں رکھا۔عثمان کے ساتھ کیا تو انہوں نے بھی نہیں رکھا (رضی اللہ عنہم)،میں بھی اس دن (وہاں عرفات میں) صوم نہیں رکھتا ہوں،البتہ نہ تو میں اس کا حکم دیتاہوں اورنہ ہی اس سے روکتاہوں۔ امام ترمذی کہتے ہیں:۱-یہ حدیث حسن ہے،۲-یہ حدیث ابن ابی نجیح سے بطریق: عن أبیہ عن رجل ۱ ؎ عن ابن عمر بھی مروی ہے۔ابونجیح کا نام یسار ہے اور انہوں نے ابن عمرسے سُناہے