Jamia al-Tirmidhi Hadith 752 (سنن الترمذي)

[752]صحیح

تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ

حَدَّثَنَا قُتَيْبَةُ وَأَحْمَدُ بْنُ عَبْدَةَ الضَّبِّيُّ قَالَا حَدَّثَنَا حَمَّادُ بْنُ زَيْدٍ عَنْ غَيْلَانَ بْنِ جَرِيرٍ عَنْ عَبْدِ اللہِ بْنِ مَعْبَدٍ عَنْ أَبِي قَتَادَةَ أَنَّ النَّبِيَّ ﷺ قَالَ صِيَامُ يَوْمِ عَاشُورَاءَ إِنِّي أَحْتَسِبُ عَلَی اللہِ أَنْ يُكَفِّرَ السَّنَةَ الَّتِي قَبْلَہُ وَفِي الْبَاب عَنْ عَلِيٍّ وَمُحَمَّدِ بْنِ صَيْفِيٍّ وَسَلَمَةَ بْنِ الْأَكْوَعِ وَہِنْدِ بْنِ أَسْمَاءَ وَابْنِ عَبَّاسٍ وَالرُّبَيِّعِ بِنْتِ مُعَوِّذِ ابْنِ عَفْرَاءَ وَعَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ سَلَمَةَ الْخُزَاعِيِّ عَنْ عَمِّہِ وَعَبْدِ اللہِ بْنِ الزُّبَيْرِ ذَكَرُوا عَنْ رَسُولِ اللہِ ﷺ أَنَّہُ حَثَّ عَلَی صِيَامِ يَوْمِ عَاشُورَاءَ قَالَ أَبُو عِيسَی لَا نَعْلَمُ فِي شَيْءٍ مِنْ الرِّوَايَاتِ أَنَّہُ قَالَ صِيَامُ يَوْمِ عَاشُورَاءَ كَفَّارَةُ سَنَةٍ إِلَّا فِي حَدِيثِ أَبِي قَتَادَةَ وَبِحَدِيثِ أَبِي قَتَادَةَ يَقُولُ أَحْمَدُ وَإِسْحَقُ

ابوقتادہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ نبی اکرمﷺ نے فرمایا: میں اللہ سے امیدرکھتاہوں کہ عاشوراء ۱؎ کے دن کا صوم ایک سال پہلے کے گناہ مٹا دے گا۔امام ترمذی کہتے ہیں:۱-اس باب میں علی،محمد بن صیفی،سلمہ بن الاکوع،ہند بن اسماء،ابن عباس،ربیع بنت معوذ بن عفراء،عبدالرحمٰن بن سلمہ خزاعی،جنہوں نے اپنے چچا سے روایت کی ہے اور عبداللہ بن زبیر رضی اللہ عنہم سے بھی احادیث آئی ہیں،رسول اللہﷺنے عاشوراء کے دن کے صوم رکھنے پر ابھارا،۲-ابوقتادہ رضی اللہ عنہ کی حدیث کے علاوہ ہم نہیں جانتے کہ کسی اور روایت میں آپ نے یہ فرمایاہو کہ عاشوراء کے دن کا صوم ایک سال کے گناہوں کا کفارہ ہے۔احمد اور اسحاق کا قول بھی ابوقتادہ کی حدیث کے مطابق ہے۔