Jamia al-Tirmidhi Hadith 754 (سنن الترمذي)
[754]صحیح
صحیح مسلم
تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ
حَدَّثَنَا ہَنَّادٌ وَأَبُو كُرَيْبٍ قَالَا حَدَّثَنَا وَكِيعٌ عَنْ حَاجِبِ بْنِ عُمَرَ عَنْ الْحَكَمِ بْنِ الْأَعْرَجِ قَالَ انْتَہَيْتُ إِلَی ابْنِ عَبَّاسٍ وَہُوَ مُتَوَسِّدٌ رِدَاءَہُ فِي زَمْزَمَ فَقُلْتُ أَخْبِرْنِي عَنْ يَوْمِ عَاشُورَاءَ أَيُّ يَوْمٍ ہُوَ أَصُومُہُ قَالَ إِذَا رَأَيْتَ ہِلَالَ الْمُحَرَّمِ فَاعْدُدْ ثُمَّ أَصْبِحْ مِنْ التَّاسِعِ صَائِمًا قَالَ فَقُلْتُ أَہَكَذَا كَانَ يَصُومُہُ مُحَمَّدٌ ﷺ قَالَ نَعَمْ
حکم بن اعرج کہتے ہیں کہ میں ابن عباس کے پاس پہنچا،وہ زمزم پراپنی چادر کا تکیہ لگائے ہوئے تھے،میں نے پوچھا: مجھے یوم عاشوراء کے بارے میں بتائیے کہ وہ کون سا دن ہے جس میں میں صوم رکھوں؟ انہوں نے کہا: جب تم محرم کاچاند دیکھو تو دن گنو،اور نویں تاریخ کو صوم رکھ کرصبح کرو۔میں نے پوچھا: کیا اسی طرح سے محمدﷺ رکھتے تھے؟ کہا: ہاں(اسی طرح رکھتے تھے)۔