Jamia al-Tirmidhi Hadith 756 (سنن الترمذي)
[756]صحیح
صحیح مسلم
تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ
حَدَّثَنَا ہَنَّادٌ حَدَّثَنَا أَبُو مُعَاوِيَةَ عَنْ الْأَعْمَشِ عَنْ إِبْرَاہِيمَ عَنْ الْأَسْوَدِ عَنْ عَائِشَةَ قَالَتْ مَا رَأَيْتُ النَّبِيَّ ﷺ صَائِمًا فِي الْعَشْرِ قَطُّ قَالَ أَبُو عِيسَی ہَكَذَا رَوَی غَيْرُ وَاحِدٍ عَنْ الْأَعْمَشِ عَنْ إِبْرَاہِيمَ عَنْ الْأَسْوَدِ عَنْ عَائِشَةَ وَرَوَی الثَّوْرِيُّ وَغَيْرُہُ ہَذَا الْحَدِيثَ عَنْ مَنْصُورٍ عَنْ إِبْرَاہِيمَ أَنَّ النَّبِيَّ ﷺ لَمْ يُرَ صَائِمًا فِي الْعَشْرِ وَرَوَی أَبُو الْأَحْوَصِ عَنْ مَنْصُورٍ عَنْ إِبْرَاہِيمَ عَنْ عَائِشَةَ وَلَمْ يَذْكُرْ فِيہِ عَنْ الْأَسْوَدِ وَقَدْ اخْتَلَفُوا عَلَی مَنْصُورٍ فِي ہَذَا الْحَدِيثِ وَرِوَايَةُ الْأَعْمَشِ أَصَحُّ وَأَوْصَلُ إِسْنَادًا قَالَ و سَمِعْت مُحَمَّدَ بْنَ أَبَانَ يَقُولُ سَمِعْتُ وَكِيعًا يَقُولُ الْأَعْمَشُ أَحْفَظُ لِإِسْنَادِ إِبْرَاہِيمَ مِنْ مَنْصُورٍ
ام المومنین عائشہ رضی اللہ عنہا کہتی ہیں کہ میں نے نبی اکرمﷺ کو ذی الحجہ کے دس دنوں میں صیام رکھتے کبھی نہیں دیکھا ۱؎۔امام ترمذی کہتے ہیں:۱-اسی طرح کئی دوسرے لوگوں نے بھی بطریق الأعمش عن ابراہیم عن أسود عن ام المومنین عائشہ روایت کی ہے،۲-اورثوری وغیرہ نے یہ حدیث بطریق منصور عن ابراہیم النخعی یوں روایت کی ہے کہ نبی اکرمﷺ کو ذی الحجہ کے دس دنوں میں صوم رکھتے نہیں دیکھاگیا،۳-اورابوالا ٔحوص نے بطریق منصورعن ابراہیم النخعی عن عائشہ روایت کی اس میں انہوں نے اسودکے واسطے کاذکرنہیں کیاہے،۴-اورلوگوں نے اس حدیث میں منصور پر اختلاف کیاہے۔اور اعمش کی روایت زیادہ صحیح ہے اورسندکے اعتبارسے سب سے زیادہ متصل ہے،۵-اعمش ابراہیم نخعی کی سند کے منصور سے زیادہ یادرکھنے والے۔