Jamia al-Tirmidhi Hadith 764 (سنن الترمذي)

[764]صحیح

تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ

حَدَّثَنَا عِمْرَانُ بْنُ مُوسَی الْقَزَّازُ حَدَّثَنَا عَبْدُ الْوَارِثِ بْنُ سَعِيدٍ حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ زَيْدٍ عَنْ سَعِيدِ بْنِ الْمُسَيِّبِ عَنْ أَبِي ہُرَيْرَةَ قَالَ قَالَ رَسُولُ اللہِ ﷺ إِنَّ رَبَّكُمْ يَقُولُ كُلُّ حَسَنَةٍ بِعَشْرِ أَمْثَالِہَا إِلَی سَبْعِ مِائَةِ ضِعْفٍ وَالصَّوْمُ لِي وَأَنَا أَجْزِي بِہِ الصَّوْمُ جُنَّةٌ مِنْ النَّارِ وَلَخُلُوفُ فَمِ الصَّائِمِ أَطْيَبُ عِنْدَ اللہِ مِنْ رِيحِ الْمِسْكِ وَإِنْ جَہِلَ عَلَی أَحَدِكُمْ جَاہِلٌ وَہُوَ صَائِمٌ فَلْيَقُلْ إِنِّي صَائِمٌ وَفِي الْبَاب عَنْ مُعَاذِ بْنِ جَبَلٍ وَسَہْلِ بْنِ سَعْدٍ وَكَعْبِ بْنِ عُجْرَةَ وَسَلَامَةَ بْنِ قَيْصَرٍ وَبَشِيرِ ابْنِ الْخَصَاصِيَةِ وَاسْمُ بَشِيرٍ زَحْمُ بْنُ مَعْبَدٍ وَالْخَصَاصِيَةُ ہِيَ أُمُّہُ قَالَ أَبُو عِيسَی وَحَدِيثُ أَبِي ہُرَيْرَةَ حَدِيثٌ حَسَنٌ غَرِيبٌ مِنْ ہَذَا الْوَجْہِ

ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہﷺ نے فرمایا: تمہارارب فرماتاہے: ہرنیکی کا بدلہ دس گُنا سے لے کر سات سو گنا تک ہے۔اورصوم میرے لیے ہے اور میں ہی اس کا بدلہ دوں گا۔صوم جہنم کے لیے ڈھال ہے،صائم کے منہ کی بوا للہ کے نزدیک مشک کی خوشبو سے زیادہ پاکیزہ ہے،اور اگرتم میں سے کوئی جاہل کسی کے ساتھ جہالت سے پیش آئے اوروہ صوم سے ہوتواسے کہہ دینا چاہئے کہ میں صوم سے ہوں۔امام ترمذی کہتے ہیں: ۱-ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کی حدیث اس سند سے حسن غریب ہے،۲-اس باب میں معاذ بن جبل،سہل بن سعد،کعب بن عجرہ،سلامہ بن قیصر اور بشیر بن خصاصیہ رضی اللہ عنہم سے بھی احادیث آئی ہیں،۳-بشیر کانام زحم بن معبدہے اور خصاصیہ ان کی ماں ہیں۔