Jamia al-Tirmidhi Hadith 765 (سنن الترمذي)
[765]إسنادہ حسن
تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ بَشَّارٍ حَدَّثَنَا أَبُو عَامِرٍ الْعَقَدِيُّ عَنْ ہِشَامِ بْنِ سَعْدٍ عَنْ أَبِي حَازِمٍ عَنْ سَہْلِ بْنِ سَعْدٍ عَنْ النَّبِيِّ ﷺ قَالَ إِنَّ فِي الْجَنَّةِ لَبَابًا يُدْعَی الرَّيَّانَ يُدْعَی لَہُ الصَّائِمُونَ فَمَنْ كَانَ مِنْ الصَّائِمِينَ دَخَلَہُ وَمَنْ دَخَلَہُ لَمْ يَظْمَأْ أَبَدًا قَالَ أَبُو عِيسَی ہَذَا حَدِيثٌ حَسَنٌ صَحِيحٌ غَرِيبٌ
سہل بن سعد رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی اکرمﷺ نے فرمایا:جنت میں ایک دروازہ ہے جسے ریان کہا جاتاہے۔صوم رکھنے والوں ۱؎ کو اس کی طرف بلایاجائے گا،تو جو صوم رکھنے والوں میں سے ہوگا اس میں داخل ہوجائے گااور جواس میں داخل ہوگیا،وہ کبھی پیاسا نہیں ہوگا۔امام ترمذی کہتے ہیں: یہ حدیث حسن صحیح غریب ہے۔