Jamia al-Tirmidhi Hadith 770 (سنن الترمذي)
[770]صحیح
تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ
حَدَّثَنَا ہَنَّادٌ حَدَّثَنَا وَكِيعٌ عَنْ مِسْعَرٍ وَسُفْيَانَ عَنْ حَبِيبِ بْنِ أَبِي ثَابِتٍ عَنْ أَبِي الْعَبَّاسِ عَنْ عَبْدِ اللہِ بْنِ عَمْرٍو قَالَ قَالَ رَسُولُ اللہِ ﷺ أَفْضَلُ الصَّوْمِ صَوْمُ أَخِي دَاوُدَ كَانَ يَصُومُ يَوْمًا وَيُفْطِرُ يَوْمًا وَلَا يَفِرُّ إِذَا لَاقَی قَالَ أَبُو عِيسَی ہَذَا حَدِيثٌ حَسَنٌ صَحِيحٌ وَأَبُو الْعَبَّاسِ ہُوَ الشَّاعِرُ الْمَكِّيُّ الْأَعْمَی وَاسْمُہُ السَّائِبُ بْنُ فَرُّوخَ قَالَ بَعْضُ أَہْلِ الْعِلْمِ أَفْضَلُ الصِّيَامِ أَنْ تَصُومَ يَوْمًا وَتُفْطِرَ يَوْمًا وَيُقَالُ ہَذَا ہُوَ أَشَدُّ الصِّيَامِ
عبداللہ بن عمروبن العاص رضی اللہ عنہما کہتے ہیں کہ رسول اللہﷺ نے فرمایا: سب سے افضل صوم میرے بھائی داودعلیہ السلام کا صوم ہے،وہ ایک دن صوم رکھتے تھے اور ایک دن بغیر صوم کے رہتے،اور جب (دشمن سے) مڈبھیڑ ہوتی تومیدان چھوڑکربھاگتے نہیں تھے ۔ امام ترمذی کہتے ہیں: ۱-یہ حدیث حسن صحیح ہے،۲-بعض اہل علم کہتے ہیں کہ سب سے افضل صوم یہ ہے کہ تم ایک دن صوم رکھو اور ایک دن بغیرصوم کے رہو،کہا جاتا ہے کہ یہ سب سے سخت صوم ہے۔