Jamia al-Tirmidhi Hadith 771 (سنن الترمذي)
[771]متفق علیہ
تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ الْمَلِكِ بْنِ أَبِي الشَّوَارِبِ حَدَّثَنَا يَزِيدُ بْنُ زُرَيْعٍ حَدَّثَنَا مَعْمَرٌ عَنْ الزُّہْرِيِّ عَنْ أَبِي عُبَيْدٍ مَوْلَی عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ عَوْفٍ قَالَ شَہِدْتُ عُمَرَ بْنَ الْخَطَّابِ فِي يَوْمِ النَّحْرِ بَدَأَ بِالصَّلَاةِ قَبْلَ الْخُطْبَةِ ثُمَّ قَالَ سَمِعْتُ رَسُولَ اللہِ ﷺ يَنْہَی عَنْ صَوْمِ ہَذَيْنِ الْيَوْمَيْنِ أَمَّا يَوْمُ الْفِطْرِ فَفِطْرُكُمْ مِنْ صَوْمِكُمْ وَعِيدٌ لِلْمُسْلِمِينَ وَأَمَّا يَوْمُ الْأَضْحَی فَكُلُوا مِنْ لُحُومِ نُسُكِكُمْ قَالَ أَبُو عِيسَی ہَذَا حَدِيثٌ حَسَنٌ صَحِيحٌ وَأَبُو عُبَيْدٍ مَوْلَی عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ عَوْفٍ اسْمُہُ سَعْدٌ وَيُقَالُ لَہُ مَوْلَی عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ أَزْہَرَ أَيْضًا وَعَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ أَزْہَرَ ہُوَ ابْنُ عَمِّ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ عَوْفٍ
عبدالرحمٰن بن عوف رضی اللہ عنہ کے مولیٰ ابوعبیدسعد کہتے ہیں کہ میں عمربن الخطاب رضی اللہ عنہ کے پاس دسویں ذی الحجہ کو موجود تھا،انہوں نے خطبے سے پہلے صلاۃ شروع کی،پھرکہا: میں نے رسول اللہﷺ کو ان دودنوں میں صوم رکھنے سے منع فرماتے سناہے،عیدالفطر کے دن سے،اس لیے کہ یہ تمہارے صیام سے افطار کادن اور مسلمانوں کی عید ہے اور عید الا ٔضحی کے دن اس لیے کہ اس دن تم اپنی قربانیوں کا گوشت کھاؤ ۱؎۔ امام ترمذی کہتے ہیں: یہ حدیث حسن صحیح ہے۔