Jamia al-Tirmidhi Hadith 785 (سنن الترمذي)

[785]إسنادہ حسن

مشکوۃ المصابیح (2081)

تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ

حَدَّثَنَا مَحْمُودُ بْنُ غَيْلاَنَ،حَدَّثَنَا أَبُو دَاوُدَ،أَخْبَرَنَا شُعْبَةُ،عَنْ حَبِيبِ بْنِ زَيْدٍ،قَال: سَمِعْتُ مَوْلاَةً لَنَا يُقَالُ لَہَا لَيْلَی تُحَدِّثُ عَنْ جَدَّتِہِ أُمِّ عُمَارَةَ بِنْتِ كَعْبٍ الأَنْصَارِيَّةِ أَنَّ النَّبِيَّ ﷺ دَخَلَ عَلَيْہَا فَقَدَّمَتْ إِلَيْہِ طَعَامًا فَقَالَ: كُلِي فَقَالَتْ: إِنِّي صَائِمَةٌ فَقَالَ رَسُولُ اللہِ ﷺ:إِنَّ الصَّائِمَ تُصَلِّي عَلَيْہِ الْمَلاَئِكَةُ إِذَا أُكِلَ عِنْدَہُ حَتَّی يَفْرُغُوا،وَرُبَّمَا قَالَ:حَتَّی يَشْبَعُوا. قَالَ أَبُو عِيسَی: ہَذَا حَدِيثٌ حَسَنٌ صَحِيحٌ،وَہُوَ أَصَحُّ مِنْ حَدِيثِ شَرِيكٍ.

ام عمارہ بنت کعب انصاریہ رضی اللہ عنہا کہتی ہیں کہ نبی اکرمﷺ ان کے پاس آئے،انہوں نے آپ کو کھانا پیش کیا،تو آپ نے فرمایا: تم بھی کھاؤ،انہوں نے کہا:میں صوم سے ہوں تو رسول اللہﷺ نے فرمایا: صائم کے لیے فرشتے استغفار کرتے رہتے ہیں،جب اس کے پاس کھایاجاتاہے جب تک کہ کھانے والے فارغ نہ ہوجائیں۔بعض روایتوں میں ہے جب تک کہ وہ آسودہ نہ ہوجائیں۔ امام ترمذی کہتے ہیں:۱-یہ حدیث حسن صحیح ہے،۲-اوریہ شریک کی (اوپروالی) حدیث سے زیادہ صحیح ہے۔