Jamia al-Tirmidhi Hadith 784 (سنن الترمذي)
[784]حسن
تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ
حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ حُجْرٍ أَخْبَرَنَا شَرِيكٌ عَنْ حَبِيبِ بْنِ زَيْدٍ عَنْ لَيْلَی عَنْ مَوْلَاتِہَا عَنْ النَّبِيِّ ﷺ قَالَ الصَّائِمُ إِذَا أَكَلَ عِنْدَہُ الْمَفَاطِيرُ صَلَّتْ عَلَيْہِ الْمَلَائِكَةُ قَالَ أَبُو عِيسَی وَرَوَی شُعْبَةُ ہَذَا الْحَدِيثَ عَنْ حَبِيبِ بْنِ زَيْدٍ عَنْ لَيْلَی عَنْ جَدَّتِہِ أُمِّ عُمَارَةَ عَنْ النَّبِيِّ ﷺ نَحْوَہُ
لیلیٰ کی مالکن (ام عمارہ) سے روایت ہے کہ نبی اکرمﷺ نے فرمایا: صائم کے پاس جب افطار کی چیزیں کھائی جاتی ہیں،تو فرشتے اس کے لیے مغفرت کی دعاکرتے ہیں۔ امام ترمذی کہتے ہیں: شعبہ نے بھی یہ حدیث بطریق: حبیب بن زید،عن لیلی،عن جدۃ حبیب أم عمارۃ،عن النبی ﷺ سے اسی طرح روایت کی ہے۔(جو آگے آرہی ہے)