Jamia al-Tirmidhi Hadith 789 (سنن الترمذي)
[789] ضعیف
ابن ماجہ (1763)
أیوب بن واقد: متروک (تقریب: 630)
وتابعہ أبو بکر المدیني وھو ضعیف،کما قال الترمذي والحافظ ابن حجر (تقریب: 8000) وغیرھما
تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ
حَدَّثَنَا بِشْرُ بْنُ مُعَاذٍ الْعَقَدِيُّ الْبَصْرِيُّ حَدَّثَنَا أَيُّوبُ بْنُ وَاقِدٍ الْكُوفِيُّ عَنْ ہِشَامِ بْنِ عُرْوَةَ عَنْ أَبِيہِ عَنْ عَائِشَةَ قَالَتْ قَالَ رَسُولُ اللہِ ﷺ مَنْ نَزَلَ عَلَی قَوْمٍ فَلَا يَصُومَنَّ تَطَوُّعًا إِلَّا بِإِذْنِہِمْ قَالَ أَبُو عِيسَی ہَذَا حَدِيثٌ مُنْكَرٌ لَا نَعْرِفُ أَحَدًا مِنْ الثِّقَاتِ رَوَی ہَذَا الْحَدِيثَ عَنْ ہِشَامِ بْنِ عُرْوَةَ وَقَدْ رَوَی مُوسَی بْنُ دَاوُدَ عَنْ أَبِي بَكْرٍ الْمَدَنِيِّ عَنْ ہِشَامِ بْنِ عُرْوَةَ عَنْ أَبِيہِ عَنْ عَائِشَةَ عَنْ النَّبِيِّ ﷺ نَحْوًا مِنْ ہَذَا قَالَ أَبُو عِيسَی وَہَذَا حَدِيثٌ ضَعِيفٌ أَيْضًا وَأَبُو بَكْرٍ ضَعِيفٌ عِنْدَ أَہْلِ الْحَدِيثِ وَأَبُو بَكْرٍ الْمَدَنِيُّ الَّذِي رَوَی عَنْ جَابِرِ بْنِ عَبْدِ اللہِ اسْمُہُ الْفَضْلُ بْنُ مُبَشِّرٍ وَہُوَ أَوْثَقُ مِنْ ہَذَا وَأَقْدَمُ
ام المومنین عائشہ رضی اللہ عنہا کہتی ہیں کہ رسول اللہﷺ نے فرمایا: جو کسی جماعت کے ہاں اترے یعنی ان کا مہمان ہو تو ان کی اجازت کے بغیر نفلی صیام نہ رکھے۔امام ترمذی کہتے ہیں: ۱-یہ حدیث منکر ہے،۲-ہم ثقات میں سے کسی کو نہیں جانتے جس نے یہ حدیث ہشام بن عروہ سے روایت کی ہو،۳-موسیٰ بن داود نے یہ حدیث بطریق: أبی بکر المدنی،عن ہشام بن عروۃ،عن أبیہ،عن عائشۃ،عن النبی ﷺ اسی طرح روایت کی ہے،۴-یہ حدیث بھی ضعیف ہے،ابوبکر اہل الحدیث کے نزدیک ضعیف ہیں،اور ابوبکر مدنی جو جابر بن عبداللہ سے روایت کرتے ہیں،ان کانام فضل بن مبشر ہے،وہ ان سے زیادہ ثقہ اوران سے پہلے کے ہیں ۱؎۔