Jamia al-Tirmidhi Hadith 802 (سنن الترمذي)

[802]صحیح

تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ

حَدَّثَنَا يَحْيَی بْنُ مُوسَی حَدَّثَنَا يَحْيَی بْنُ الْيَمَانِ عَنْ مَعْمَرٍ عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ الْمُنْكَدِرِ عَنْ عَائِشَةَ قَالَتْ قَالَ رَسُولُ اللہِ ﷺ الْفِطْرُ يَوْمَ يُفْطِرُ النَّاسُ وَالْأَضْحَی يَوْمَ يُضَحِّي النَّاسُ قَالَ أَبُو عِيسَی سَأَلْتُ مُحَمَّدًا قُلْتُ لَہُ مُحَمَّدُ بْنُ الْمُنْكَدِرِ سَمِعَ مِنْ عَائِشَةَ قَالَ نَعَمْ يَقُولُ فِي حَدِيثِہِ سَمِعْتُ عَائِشَةَ قَالَ أَبُو عِيسَی ہَذَا حَدِيثٌ حَسَنٌ غَرِيبٌ صَحِيحٌ مِنْ ہَذَا الْوَجْہِ

ام المومنین عائشہ رضی اللہ عنہا کہتی ہیں کہ رسول اللہﷺ نے فرمایا: عید الفطرکا دن وہ ہے جب لوگ عیدمنائیں،اور عیدالا ٔضحی کادن وہ ہے جس دن لوگ قربانی کریں ۱ ؎۔ امام ترمذی کہتے ہیں:۱-یہ حدیث،اس سند سے حسن غریب صحیح ہے،۲-میں نے محمدبن اسماعیل بخاری سے پوچھا:کیا محمد بن منکدر نے عائشہ سے سنا ہے؟ انہوں نے کہا:ہاں،وہ اپنی روایت میں کہتے ہیں: میں نے عائشہ سے سنا۔