Jamia al-Tirmidhi Hadith 812 (سنن الترمذي)
[812] ضعیف
ھلال بن عبد اللہ: متروک (تقریب: 7343)
وللحدیث شواہد ضعیفۃ
تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ يَحْيَی الْقُطَعِيُّ الْبَصْرِيُّ حَدَّثَنَا مُسْلِمُ بْنُ إِبْرَاہِيمَ حَدَّثَنَا ہِلَالُ بْنُ عَبْدِ اللہِ مَوْلَی رَبِيعَةَ بْنِ عَمْرِو بْنِ مُسْلِمٍ الْبَاہِلِيِّ حَدَّثَنَا أَبُو إِسْحَقَ الْہَمْدَانِيُّ عَنْ الْحَارِثِ عَنْ عَلِيٍّ قَالَ قَالَ رَسُولُ اللہِ ﷺ مَنْ مَلَكَ زَادًا وَرَاحِلَةً تُبَلِّغُہُ إِلَی بَيْتِ اللہِ وَلَمْ يَحُجَّ فَلَا عَلَيْہِ أَنْ يَمُوتَ يَہُودِيًّا أَوْ نَصْرَانِيًّا وَذَلِكَ أَنَّ اللہَ يَقُولُ فِي كِتَابِہِ وَلِلَّہِ عَلَی النَّاسِ حِجُّ الْبَيْتِ مَنْ اسْتَطَاعَ إِلَيْہِ سَبِيلًا قَالَ أَبُو عِيسَی ہَذَا حَدِيثٌ غَرِيبٌ لَا نَعْرِفُہُ إِلَّا مِنْ ہَذَا الْوَجْہِ وَفِي إِسْنَادِہِ مَقَالٌ وَہِلَالُ بْنُ عَبْدِ اللہِ مَجْہُولٌ وَالْحَارِثُ يُضَعَّفُ فِي الْحَدِيثِ
علی رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہﷺ نے فرمایا: سفرکے خرچ اور سواری کامالک ہو جواسے بیت اللہ تک پہنچاسکے اور وہ حج نہ کرے تو اس میں کوئی فرق نہیں کہ وہ یہودی ہوکرمرے یاعیسائی ہوکر،اوریہ اس لیے کہ اللہ نے اپنی کتاب(قرآن) میں فرمایا ہے:اللہ کے لیے بیت اللہ کا حج کرنا لوگوں پر فرض ہے جو اس تک پہنچنے کی استطاعت رکھتے ہوں۔امام ترمذی کہتے ہیں:۱-یہ حدیث غریب ہے ۱؎،ہم اسے صرف اسی سند سے جانتے ہیں،۲-اس کی سند میں کلام ہے۔ہلال بن عبداللہ مجہول راوی ہیں۔اور حارث حدیث میں ضعیف گردانے جاتے ہیں۔