Jamia al-Tirmidhi Hadith 816 (سنن الترمذي)

[816]إسنادہ صحیح

تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ

حَدَّثَنَا قُتَيْبَةُ حَدَّثَنَا دَاوُدُ بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ الْعَطَّارُ عَنْ عَمْرِو بْنِ دِينَارٍ عَنْ عِكْرِمَةَ عَنْ ابْنِ عَبَّاسٍ أَنَّ النَّبِيَّ ﷺ اعْتَمَرَ أَرْبَعَ عُمَرٍ عُمْرَةَ الْحُدَيْبِيَةِ وَعُمْرَةَ الثَّانِيَةِ مِنْ قَابِلٍ وَعُمْرَةَ الْقَضَاءِ فِي ذِي الْقَعْدَةِ وَعُمْرَةَ الثَّالِثَةِ مِنْ الْجِعِرَّانَةِ وَالرَّابِعَةِ الَّتِي مَعَ حَجَّتِہِ قَالَ وَفِي الْبَاب عَنْ أَنَسٍ وَعَبْدِ اللہِ بْنِ عَمْرٍو وَابْنِ عُمَرَ قَالَ أَبُو عِيسَی حَدِيثُ ابْنِ عَبَّاسٍ حَدِيثٌ حَسَنٌ غَرِيبٌ وَرَوَی ابْنُ عُيَيْنَةَ ہَذَا الْحَدِيثَ عَنْ عَمْرِو بْنِ دِينَارٍ عَنْ عِكْرِمَةَ أَنَّ النَّبِيَّ ﷺ اعْتَمَرَ أَرْبَعَ عُمَرٍ وَلَمْ يَذْكُرْ فِيہِ عَنْ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ حَدَّثَنَا بِذَلِكَ سَعِيدُ بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ الْمَخْزُومِيُّ حَدَّثَنَا سُفْيَانُ بْنُ عُيَيْنَةَ عَنْ عَمْرِو بْنِ دِينَارٍ عَنْ عِكْرِمَةَ أَنَّ النَّبِيَّ ﷺ فَذَكَرَ نَحْوَہُ

عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہا کہتے ہیں کہ نبی اکرمﷺ نے چار عمرے کئے: حدیبیہ کاعمرہ،دوسرا عمرہ اگلے سال یعنی ذی قعدہ میں قضا کا عمرہ،تیسرا عمرہ جعرانہ ۱؎ کا،چوتھا عمرہ جو اپنے حج کے ساتھ کیا۔ امام ترمذی کہتے ہیں:۱-ابن عباس رضی اللہ عنہا کی حدیث حسن غریب ہے،۲-اس باب میں انس،عبداللہ بن عمرو اور ابن عمر رضی اللہ عنہم سے بھی احادیث آئی ہیں۔ابن عیینہ نے بسندعمروبن دینا رعن عکرمہ روایت کی کہ نبی اکرمﷺ نے چارعمرے کئے،اس میں عکرمہ نے ابن عباس کاذکرنہیں کیا ہے،پھرترمذی نے اپنی سندسے اسے عکرمہ سے روایت کی ہے کہ نبی اکرمﷺ ... آگے اسی طرح کی حدیث ذکرکی۔