Jamia al-Tirmidhi Hadith 815 (سنن الترمذي)

[815] إسنادہ ضعیف

ابن ماجہ (3076)

سفیان الثوري عنعن

وحدیث (815ب) صحیح متفق علیہ (صحیح البخاري: 1778،صحیح مسلم: 1253)

انوار الصحیفہ ص 211

تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ

حَدَّثَنَا عَبْدُ اللہِ بْنُ أَبِي زِيَادٍ الْكُوفِيُّ حَدَّثَنَا زَيْدُ بْنُ حُبَابٍ عَنْ سُفْيَانَ عَنْ جَعْفَرِ بْنِ مُحَمَّدٍ عَنْ أَبِيہِ عَنْ جَابِرِ بْنِ عَبْدِ اللہِ أَنَّ النَّبِيَّ ﷺ حَجَّ ثَلَاثَ حِجَجٍ حَجَّتَيْنِ قَبْلَ أَنْ يُہَاجِرَ وَحَجَّةً بَعْدَ مَا ہَاجَرَ وَمَعَہَا عُمْرَةٌ فَسَاقَ ثَلَاثَةً وَسِتِّينَ بَدَنَةً وَجَاءَ عَلِيٌّ مِنْ الْيَمَنِ بِبَقِيَّتِہَا فِيہَا جَمَلٌ لِأَبِي جَہْلٍ فِي أَنْفِہِ بُرَةٌ مِنْ فِضَّةٍ فَنَحَرَہَا رَسُولُ اللہِ ﷺ وَأَمَرَ رَسُولُ اللہِ ﷺ مِنْ كُلِّ بَدَنَةٍ بِبَضْعَةٍ فَطُبِخَتْ وَشَرِبَ مِنْ مَرَقِہَا قَالَ أَبُو عِيسَی ہَذَا حَدِيثٌ غَرِيبٌ مِنْ حَدِيثِ سُفْيَانَ لَا نَعْرِفُہُ إِلَّا مِنْ حَدِيثِ زَيْدِ بْنِ حُبَابٍ وَرَأَيْتُ عَبْدَ اللہِ بْنَ عَبْدِ الرَّحْمَنِ رَوَی ہَذَا الْحَدِيثَ فِي كُتُبِہِ عَنْ عَبْدِ اللہِ بْنِ أَبِي زِيَادٍ قَالَ وَسَأَلْتُ مُحَمَّدًا عَنْ ہَذَا فَلَمْ يَعْرِفْہُ مِنْ حَدِيثِ الثَّوْرِيِّ عَنْ جَعْفَرٍ عَنْ أَبِيہِ عَنْ جَابِرٍ عَنْ النَّبِيِّ ﷺ وَرَأَيْتُہُ لَمْ يَعُدَّ ہَذَا الْحَدِيثَ مَحْفُوظًا و قَالَ إِنَّمَا يُرْوَی عَنْ الثَّوْرِيِّ عَنْ أَبِي إِسْحَقَ عَنْ مُجَاہِدٍ مُرْسَلًا

جابر بن عبداللہ رضی اللہ عنہا کہتے ہیں کہ نبی اکرمﷺ نے تین حج کئے،دو حج ہجرت سے پہلے اور ایک حج ہجرت کے بعد،اس کے ساتھ آ پ نے عمرہ بھی کیا اور ترسٹھ اونٹ ہدی کے طورپر ساتھ لے گئے اور باقی اونٹ یمن سے علی لے کر آئے۔ان میں ابوجہل کا ایک اونٹ تھا۔اس کی ناک میں چاندی کا ایک حلقہ تھا۔رسول اللہﷺ نے انہیں نحر کیا،پھرآپ نے ہراونٹ میں سے ایک ایک ٹکڑا لے کراسے پکانے کا حکم دیا،تو پکایا گیا اور آپ نے اس کا شوربہ پیا۔ امام ترمذی کہتے ہیں: ۱-یہ حدیث سفیان کی روایت سے غریب ہے،ہم اسے صرف زید بن حباب کے طریق سے جانتے ہیں ۱؎،۲-میں نے عبداللہ بن عبدالرحمٰن دارمی کودیکھاکہ انہوں نے اپنی کتابوں میں یہ حدیث عبداللہ بن ابی زیاد کے واسطہ سے روایت کی ہے،۳-میں نے محمدبن اسماعیل بخاری سے اس حدیث کے سلسلے میں پوچھا تووہ اسے بروایت ثوری عن جعفرعن أبیہ عن جابرعن النبیﷺ نہیں جان سکے،میں نے انہیں دیکھاکہ انہوں نے اس حدیث کومحفوظ شمار نہیں کیا،اور کہا:یہ ثوری سے روایت کی جاتی ہے اورثوری نے ابواسحاق سے اورابواسحاق نے مجاہد سے مرسلاً روایت کی ہے۔