Jamia al-Tirmidhi Hadith 841 (سنن الترمذي)

[841]صحیح

مشکوۃ المصابیح (2695)

تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ

حَدَّثَنَا قُتَيْبَةُ أَخْبَرَنَا حَمَّادُ بْنُ زَيْدٍ عَنْ مَطَرٍ الْوَرَّاقِ عَنْ رَبِيعَةَ بْنِ أَبِي عَبْدِ الرَّحْمَنِ عَنْ سُلَيْمَانَ بْنِ يَسَارٍ عَنْ أَبِي رَافِعٍ قَالَ تَزَوَّجَ رَسُولُ اللہِ ﷺ مَيْمُونَةَ وَہُوَ حَلَالٌ وَبَنَی بِہَا وَہُوَ حَلَالٌ وَكُنْتُ أَنَا الرَّسُولَ فِيمَا بَيْنَہُمَا قَالَ أَبُو عِيسَی ہَذَا حَدِيثٌ حَسَنٌ وَلَا نَعْلَمُ أَحَدًا أَسْنَدَہُ غَيْرَ حَمَّادِ بْنِ زَيْدٍ عَنْ مَطَرٍ الْوَرَّاقِ عَنْ رَبِيعَةَ وَرَوَی مَالِكُ بْنُ أَنَسٍ عَنْ رَبِيعَةَ عَنْ سُلَيْمَانَ بْنِ يَسَارٍ أَنَّ النَّبِيَّ ﷺ تَزَوَّجَ مَيْمُونَةَ وَہُوَ حَلَالٌ رَوَاہُ مَالِكٌ مُرْسَلًا قَالَ وَرَوَاہُ أَيْضًا سُلَيْمَانُ بْنُ بِلَالٍ عَنْ رَبِيعَةَ مُرْسَلًا قَالَ أَبُو عِيسَی وَرُوِي عَنْ يَزِيدَ بْنِ الْأَصَمِّ عَنْ مَيْمُونَةَ قَالَتْ تَزَوَّجَنِي رَسُولُ اللہِ ﷺ وَہُوَ حَلَالٌ وَيَزِيدُ بْنُ الْأَصَمِّ ہُوَ ابْنُ أُخْتِ مَيْمُونَةَ

ابورافع رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہﷺ نے میمونہ سے نکاح کیا اور آپ حلال تھے پھران کے خلوت میں گئے تب بھی آپ حلال تھے،اور میں ہی آپ دونوں کے درمیان پیغام رساں تھا۔ امام ترمذی کہتے ہیں: ۱-یہ حدیث حسن ہے،۲-اورہم حمادبن زیدکے علاوہ کسی ایسے شخص کو نہیں جانتے جس نے اسے مطرورّاق کے واسطے سے ربیعہ سے مسنداً روایت کیاہو،۳-اورمالک بن انس نے ربیعہ سے،اورربیعہ نے سلیمان بن یسار سے روایت کی ہے کہ نبی اکرمﷺ نے میمونہ سے شادی کی اور آپ حلال تھے۔اسے مالک نے مرسلا ً روایت کیا ہے،اور سلیمان بن ہلال نے بھی اسے ربیعہ سے مرسلا ً روایت کیا ہے،۴-یزید بن اصم ام المومنین میمونہ رضی اللہ عنہا سے روایت کرتے ہیں کہ رسول اللہﷺ نے مجھ سے شادی کی اور آپ حلال تھے یعنی محرم نہیں تھے۔یزید بن اصم میمونہ کے بھانجے ہیں۔