Jamia al-Tirmidhi Hadith 844 (سنن الترمذي)
[844]صحیح
تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ
حَدَّثَنَا قُتَيْبَةُ حَدَّثَنَا دَاوُدُ بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ الْعَطَّارُ عَنْ عَمْرِو بْنِ دِينَارٍ قَال سَمِعْتُ أَبَا الشَّعْثَاءِ يُحَدِّثُ عَنْ ابْنِ عَبَّاسٍ أَنَّ النَّبِيَّ ﷺ تَزَوَّجَ مَيْمُونَةَ وَہُوَ مُحْرِمٌ قَالَ أَبُو عِيسَی ہَذَا حَدِيثٌ حَسَنٌ صَحِيحٌ وَأَبُو الشَّعْثَاءِ اسْمُہُ جَابِرُ بْنُ زَيْدٍ وَاخْتَلَفُوا فِي تَزْوِيجِ النَّبِيِّ ﷺ مَيْمُونَةَ لِأَنَّ النَّبِيَّ ﷺ تَزَوَّجَہَا فِي طَرِيقِ مَكَّةَ فَقَالَ بَعْضُہُمْ تَزَوَّجَہَا حَلَالًا وَظَہَرَ أَمْرُ تَزْوِيجِہَا وَہُوَ مُحْرِمٌ ثُمَّ بَنَی بِہَا وَہُوَ حَلَالٌ بِسَرِفَ فِي طَرِيقِ مَكَّةَ وَمَاتَتْ مَيْمُونَةُ بِسَرِفَ حَيْثُ بَنَی بِہَا رَسُولُ اللہِ ﷺ وَدُفِنَتْ بِسَرِفَ
عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہا کہتے ہیں کہ نبی اکرمﷺ نے میمونہ سے شادی کی توآپ محرم تھے۔ امام ترمذی کہتے ہیں:۱-یہ حدیث حسن صحیح ہے،۲-نبی اکرمﷺ کے میمونہ سے شادی کرنے کے بارے میں لوگوں کا اختلاف ہے۔اس لئے کہ نبی اکرمﷺ نے مکے کے راستے میں ان سے شادی کی تھی،بعض لوگوں نے کہا: آپ نے جب ان سے شادی کی توآپ حلال تھے البتہ آپ کے ان سے شادی کرنے کی بات ظاہر ہوئی تو آپ محرم تھے،اور آپ نے مکے کے راستے میں مقام سرف میں ان کے ساتھ خلوت میں گئے توبھی آپ حلال تھے۔میمونہ کا انتقال بھی سرف میں ہوا جہاں رسول اللہﷺ نے ان سے خلوت کی تھی اور وہ مقام سرف میں ہی دفن کی گئیں۔