Jamia al-Tirmidhi Hadith 845 (سنن الترمذي)

[845]صحیح

تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ

حَدَّثَنَا إِسْحَقُ بْنُ مَنْصُورٍ أَخْبَرَنَا وَہْبُ بْنُ جَرِيرٍ حَدَّثَنَا أَبِي قَال سَمِعْتُ أَبَا فَزَارَةَ يُحَدِّثُ عَنْ يَزِيدَ بْنِ الْأَصَمِّ عَنْ مَيْمُونَةَ أَنَّ رَسُولَ اللہِ ﷺ تَزَوَّجَہَا وَہُوَ حَلَالٌ وَبَنَی بِہَا حَلَالًا وَمَاتَتْ بِسَرِفَ وَدَفَنَّاہَا فِي الظُّلَّةِ الَّتِي بَنَی بِہَا فِيہَا قَالَ أَبُو عِيسَی ہَذَا حَدِيثٌ غَرِيبٌ وَرَوَی غَيْرُ وَاحِدٍ ہَذَا الْحَدِيثَ عَنْ يَزِيدَ بْنِ الْأَصَمِّ مُرْسَلًا أَنَّ رَسُولَ اللہِ ﷺ تَزَوَّجَ مَيْمُونَةَ وَہُوَ حَلَالٌ

ام المومنین میمونہ رضی اللہ عنہا کہتی ہیں: رسول اللہﷺ نے ان سے شادی کی اور آپ حلال تھے اور ان سے خلوت کی توبھی آپ حلال تھے۔اورانہوں نے سرف ہی میں انتقال کیا،ہم نے انہیں اسی سایہ دار مقام میں دفن کیا جہاں آپ نے ان سے خلوت کی تھی۔امام ترمذی کہتے ہیں:۱-یہ حدیث غریب ہے،۲-دیگرکئی لوگوں نے یہ حدیث یزید بن اصم سے مرسلاً روایت کی ہے کہ رسول اللہﷺ نے میمونہ سے شادی کی اور آپ حلال تھے۔