Jamia al-Tirmidhi Hadith 846 (سنن الترمذي)
[846] إسنادہ ضعیف
ابو داود (1851) نسائي (2830)
المطلب لم یسمع ھذا الحدیث من جابر رضي اللہ عنہ کما قال أبو حاتم الرازي (المراسیل ص 210)
تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ
حَدَّثَنَا قُتَيْبَةُ حَدَّثَنَا يَعْقُوبُ بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ عَنْ عَمْرِو بْنِ أَبِي عَمْرٍو عَنْ الْمُطَّلِبِ عَنْ جَابِرِ بْنِ عَبْدِ اللہِ عَنْ النَّبِيِّ ﷺ قَالَ صَيْدُ الْبَرِّ لَكُمْ حَلَالٌ وَأَنْتُمْ حُرُمٌ مَا لَمْ تَصِيدُوہُ أَوْ يُصَدْ لَكُمْ قَالَ وَفِي الْبَاب عَنْ أَبِي قَتَادَةَ وَطَلْحَةَ قَالَ أَبُو عِيسَی حَدِيثُ جَابِرٍ حَدِيثٌ مُفَسَّرٌ وَالْمُطَّلِبُ لَا نَعْرِفُ لَہُ سَمَاعًا عَنْ جَابِرٍ وَالْعَمَلُ عَلَی ہَذَا عِنْدَ أَہْلِ الْعِلْمِ لَا يَرَوْنَ بِالصَّيْدِ لِلْمُحْرِمِ بَأْسًا إِذَا لَمْ يَصْطَدْہُ أَوْ لَمْ يُصْطَدْ مِنْ أَجْلِہِ قَالَ الشَّافِعِيُّ ہَذَا أَحْسَنُ حَدِيثٍ رُوِيَ فِي ہَذَا الْبَابِ وَأَقْيَسُ وَالْعَمَلُ عَلَی ہَذَا وَہُوَ قَوْلُ أَحْمَدَ وَإِسْحَقَ
جابر بن عبداللہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ نبی اکرمﷺ نے فرمایا:خشکی کا شکار تمہارے لیے حالت احرام میں حلال ہے جب کہ تم نے اس کا شکار خودنہ کیا ہو،نہ ہی وہ تمہارے لیے کیا گیا ہو۔امام ترمذی کہتے ہیں:۱-اس باب میں ابوقتادہ اور طلحہ رضی اللہ عنہا سے بھی روایت ہے،۲-جابر کی حدیث مفسَّرہے،۳-اور ہم مُطّلب کا جابر سے سماع نہیں جانتے،۴-اوربعض اہل علم کا اسی پر عمل ہے۔وہ محرم کے لیے شکارکے کھانے میں کوئی حرج نہیں سمجھتے جب اس نے خوداس کا شکار نہ کیا ہو،نہ ہی وہ اس کے لیے کیاگیاہو،۵-شافعی کہتے ہیں: یہ اس باب میں مروی سب سے اچھی اورقیاس کے سب سے زیادہ موافق حدیث ہے،اوراسی پرعمل ہے۔اوریہی احمد اور اسحاق بن راہویہ کابھی قول ہے۔