Jamia al-Tirmidhi Hadith 850 (سنن الترمذي)

[850] إسنادہ ضعیف جدًا

ابو داود (1854) ابن ماجہ (3222)

أبو المھزم: متروک (تقریب: 8397) وقال الھیثمي: وضعفہ الجمھور (مجمع الزوائد 10 / 287)

انوار الصحیفہ ص 212

تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ

حَدَّثَنَا أَبُو كُرَيْبٍ حَدَّثَنَا وَكِيعٌ عَنْ حَمَّادِ بْنِ سَلَمَةَ عَنْ أَبِي الْمُہَزِّمِ عَنْ أَبِي ہُرَيْرَةَ قَالَ خَرَجْنَا مَعَ رَسُولِ اللہِ ﷺ فِي حَجٍّ أَوْ عُمْرَةٍ فَاسْتَقْبَلَنَا رِجْلٌ مِنْ جَرَادٍ فَجَعَلْنَا نَضْرِبُہُ بِسِيَاطِنَا وَعِصِيِّنَا فَقَالَ النَّبِيُّ ﷺ كُلُوہُ فَإِنَّہُ مِنْ صَيْدِ الْبَحْرِ قَالَ أَبُو عِيسَی ہَذَا حَدِيثٌ غَرِيبٌ لَا نَعْرِفُہُ إِلَّا مِنْ حَدِيثِ أَبِي الْمُہَزِّمِ عَنْ أَبِي ہُرَيْرَةَ وَأَبُو الْمُہَزِّمِ اسْمُہُ يَزِيدُ بْنُ سُفْيَانَ وَقَدْ تَكَلَّمَ فِيہِ شُعْبَةُ وَقَدْ رَخَّصَ قَوْمٌ مِنْ أَہْلِ الْعِلْمِ لِلْمُحْرِمِ أَنْ يَصِيدَ الْجَرَادَ وَيَأْكُلَہُ وَرَأَی بَعْضُہُمْ عَلَيْہِ صَدَقَةً إِذَا اصْطَادَہُ وَأَكَلَہُ

ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ ہم رسول اللہﷺ کے ساتھ حج یا عمرہ کے لیے نکلے تھے کہ ہمارے سامنے ٹڈی کا ایک دل آگیا،ہم انہیں اپنے کوڑوں اور لاٹھیوں سے مارنے لگے تو نبی اکرمﷺ نے فرمایا: اسے کھاؤ،کیونکہ یہ سمندر کا شکار ہے۔امام ترمذی کہتے ہیں:۱-یہ حدیث غریب ہے،ہم اسے صرف ابوالمھزم کی روایت سے جانتے ہیں جسے انہوں نے ابوہریرہ سے روایت کی ہے،۲-ابوالمہزم کانام یزید بن سفیان ہے۔شعبہ نے ان میں کلام کیا ہے،۳-اہل علم کی ایک جماعت نے محرم کو ٹڈی کا شکار کرنے اور اسے کھانے کی رخصت دی ہے،۴-اور بعض کا خیال ہے کہ اگروہ اس کا شکار کرے اوراُسے کھائے تواس پرفدیہ ہے۔