Jamia al-Tirmidhi Hadith 851 (سنن الترمذي)

[851]صحیح

مشکوۃ المصابیح (2703)

تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ

حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ مَنِيعٍ حَدَّثَنَا إِسْمَعِيلُ بْنُ إِبْرَاہِيمَ أَخْبَرَنَا ابْنُ جُرَيْجٍ عَنْ عَبْدِ اللہِ بْنِ عُبَيْدِ بْنِ عُمَيْرٍ عَنْ ابْنِ أَبِي عَمَّارٍ قَالَ قُلْتُ لِجَابِرٍ الضَّبُعُ أَصَيْدٌ ہِيَ قَالَ نَعَمْ قَالَ قُلْتُ آكُلُہَا قَالَ نَعَمْ قَالَ قُلْتُ أَقَالَہُ رَسُولُ اللہِ ﷺ قَالَ نَعَمْ قَالَ أَبُو عِيسَی ہَذَا حَدِيثٌ حَسَنٌ صَحِيحٌ قَالَ عَلِيُّ بْنُ الْمَدِينِيِّ قَالَ يَحْيَی بْنُ سَعِيدٍ وَرَوَی جَرِيرُ بْنُ حَازِمٍ ہَذَا الْحَدِيثَ فَقَالَ عَنْ جَابِرٍ عَنْ عُمَرَ وَحَدِيثُ ابْنِ جُرَيْجٍ أَصَحُّ وَہُوَ قَوْلُ أَحْمَدَ وَإِسْحَقَ وَالْعَمَلُ عَلَی ہَذَا الْحَدِيثِ عِنْدَ بَعْضِ أَہْلِ الْعِلْمِ فِي الْمُحْرِمِ إِذَا أَصَابَ ضَبُعًا أَنَّ عَلَيْہِ الْجَزَاءَ

ابن ابی عمار کہتے ہیں کہ میں نے جابر رضی اللہ عنہ سے پوچھا: کیالکڑبگھا شکار میں داخل ہے؟ انہوں نے کہا: ہاں،(پھر) میں نے پوچھا: کیا میں اسے کھاسکتاہوںـ؟ انہوں نے کہا: ہاں،میں نے کہا: کیا اسے رسول اللہﷺ نے فرمایا ہے؟ انہوں نے کہا: ہاں۔امام ترمذی کہتے ہیں:۱-یہ حدیث حسن صحیح ہے،۲-علی بن مدینی کہتے ہیں کہ یحییٰ بن سعید کابیان ہے کہ یہ حدیث جریر بن حزم نے بھی روایت کی ہے لیکن انہوں نے جابرسے اورجابر نے عمر رضی اللہ عنہ سے روایت کی ہے،ابن جریج کی حدیث زیادہ صحیح ہے،۳-اوریہی احمد اور اسحاق بن راہویہ کا قول ہے۔اور بعض اہل علم کا عمل اسی حدیث پر ہے کہ محرم جب لکڑبگھا کا شکار کرے یا اسے کھائے تو اس پر فدیہ ہے۔