Jamia al-Tirmidhi Hadith 852 (سنن الترمذي)
[852] إسنادہ ضعیف جدًا
عبد الرحمن بن زید بن أسلم ضعیف جدًا
تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ
حَدَّثَنَا يَحْيَی بْنُ مُوسَی حَدَّثَنَا ہَارُونُ بْنُ صَالِحٍ الْبَلْخِيُّ حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ زَيْدِ بْنِ أَسْلَمَ عَنْ أَبِيہِ عَنْ ابْنِ عُمَرَ قَالَ اغْتَسَلَ النَّبِيُّ ﷺ لِدُخُولِہِ مَكَّةَ بِفَخٍّ قَالَ أَبُو عِيسَی ہَذَا حَدِيثٌ غَيْرُ مَحْفُوظٍ وَالصَّحِيحُ مَا رَوَی نَافِعٌ عَنْ ابْنِ عُمَرَ أَنَّہُ كَانَ يَغْتَسِلُ لِدُخُولِ مَكَّةَ وَبِہِ يَقُولُ الشَّافِعِيُّ يُسْتَحَبُّ الِاغْتِسَالُ لِدُخُولِ مَكَّةَ وَعَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ زَيْدِ بْنِ أَسْلَمَ ضَعِيفٌ فِي الْحَدِيثِ ضَعَّفَہُ أَحْمَدُ بْنُ حَنْبَلٍ وَعَلِيُّ بْنُ الْمَدِينِيِّ وَغَيْرُہُمَا وَلَا نَعْرِفُ ہَذَا الْحَدِيثَ مَرْفُوعًا إِلَّا مِنْ حَدِيثِہِ
عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہا کہتے ہیں کہ نبی اکرمﷺ نے مکے میں داخل ہونے کے لیے (مقام) فخ میں ۱؎ غسل کیا۔امام ترمذی کہتے ہیں:۱-یہ حدیث غیر محفوظ ہے،۲-صحیح وہ روایت ہے جسے نافع نے ابن عمر سے روایت کی ہے کہ وہ مکے میں داخل ہونے کے لئے غسل کرتے تھے۔اوریہی شافعی بھی کہتے ہیں کہ مکے میں داخل ہونے کے لیے غسل کرنا مستحب ہے،۳-عبدالرحمٰن بن زید بن اسلم حدیث میں ضعیف ہیں۔احمد بن حنبل اورعلی بن مدینی وغیرہمانے ان کی تضعیف کی ہے اور ہم اس حدیث کو صرف انہی کے طریق سے مرفوع جانتے ہیں۔