Jamia al-Tirmidhi Hadith 856 (سنن الترمذي)
[856]صحیح
صحیح مسلم
تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ
حَدَّثَنَا مَحْمُودُ بْنُ غَيْلَانَ حَدَّثَنَا يَحْيَی بْنُ آدَمَ أَخْبَرَنَا سُفْيَانُ الثَّوْرِيُّ عَنْ جَعْفَرِ بْنِ مُحَمَّدٍ عَنْ أَبِيہِ عَنْ جَابِرٍ قَالَ لَمَّا قَدِمَ النَّبِيُّ ﷺ مَكَّةَ دَخَلَ الْمَسْجِدَ فَاسْتَلَمَ الْحَجَرَ ثُمَّ مَضَی عَلَی يَمِينِہِ فَرَمَلَ ثَلَاثًا وَمَشَی أَرْبَعًا ثُمَّ أَتَی الْمَقَامَ فَقَالَ وَاتَّخِذُوا مِنْ مَقَامِ إِبْرَاہِيمَ مُصَلًّی فَصَلَّی رَكْعَتَيْنِ وَالْمَقَامُ بَيْنَہُ وَبَيْنَ الْبَيْتِ ثُمَّ أَتَی الْحَجَرَ بَعْدَ الرَّكْعَتَيْنِ فَاسْتَلَمَہُ ثُمَّ خَرَجَ إِلَی الصَّفَا أَظُنُّہُ قَالَ إِنَّ الصَّفَا وَالْمَرْوَةَ مِنْ شَعَائِرِ اللہِ قَالَ وَفِي الْبَاب عَنْ ابْنِ عُمَرَ قَالَ أَبُو عِيسَی حَدِيثُ جَابِرٍ حَدِيثٌ حَسَنٌ صَحِيحٌ وَالْعَمَلُ عَلَی ہَذَا عِنْدَ أَہْلِ الْعِلْمِ
جابر رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ جب نبی اکرمﷺ مکہ آئے توآپ مسجدحرام میں داخل ہوئے،اور حجر اسود کا بوسہ لیا،پھراپنے دائین جانب چلے آپ نے تین چکر میں رمل کیا ۱؎ اور چارچکرمیں عام چال چلے۔پھر آپ نے مقام ابراہیم کے پاس آکرفرمایا: مقام ابراہیم کوصلاۃ پڑھنے کی جگہ بناؤ،چنانچہ آپ نے دورکعت صلاۃ پڑھی،اور مقام ابراہیم آپ کے اور بیت اللہ کے درمیان تھا۔پھر دورکعت کے بعد حجر اسودکے پاس آکر اس کا استلام کیا۔پھر صفا کی طرف گئے۔میراخیال ہے کہ (وہاں) آپ نے یہ آیت پڑھی: إِنَّ الصَّفَا وَالْمَرْوَۃَ مِنْ شَعَائِرِ اللہِ (صفااورمروہ اللہ کی نشانیوں میں سے ہیں)۔امام ترمذی کہتے ہیں: ۱-جابر رضی اللہ عنہ کی حدیث حسن صحیح ہے،۲-اس باب میں ابن عمر رضی اللہ عنہا سے بھی احادیث آئی ہیں،۳-اہل علم کااسی پرعمل ہے۔