Jamia al-Tirmidhi Hadith 873 (سنن الترمذي)
[873] إسنادہ ضعیف
ابو داود (2029) ابن ماجہ (3064)
إسماعیل بن عبدالملک ضعیف
تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ
حَدَّثَنَا ابْنُ أَبِي عُمَرَ حَدَّثَنَا وَكِيعٌ عَنْ إِسْمَعِيلَ بْنِ عَبْدِ الْمَلِكِ عَنْ ابْنِ أَبِي مُلَيْكَةَ عَنْ عَائِشَةَ قَالَتْ خَرَجَ النَّبِيُّ ﷺ مِنْ عِنْدِي وَہُوَ قَرِيرُ الْعَيْنِ طَيِّبُ النَّفْسِ فَرَجَعَ إِلَيَّ وَہُوَ حَزِينٌ فَقُلْتُ لَہُ فَقَالَ إِنِّي دَخَلْتُ الْكَعْبَةَ وَوَدِدْتُ أَنِّي لَمْ أَكُنْ فَعَلْتُ إِنِّي أَخَافُ أَنْ أَكُونَ أَتْعَبْتُ أُمَّتِي مِنْ بَعْدِي قَالَ أَبُو عِيسَی ہَذَا حَدِيثٌ حَسَنٌ صَحِيحٌ
ام المومنین عائشہ رضی اللہ عنہا کہتی ہیں کہ نبی اکرمﷺ میرے پاس سے نکل کر گئے،آپ کی آنکھیں ٹھنڈی تھیں اور طبیعت خوش،پھرمیرے پاس لوٹ کر آئے،تو غمگین اور افسردہ تھے،میں نے آپ سے (وجہ) پوچھی،تو آپ نے فرمایا: میں کعبہ کے اندرگیا۔اورمیری خواہش ہوئی کہ کاش میں نے ایسا نہ کیا ہوتا۔میں ڈررہاہوں کہ اپنے بعد میں نے اپنی امت کوزحمت میں ڈال دیا۔امام ترمذی کہتے ہیں: یہ حدیث حسن صحیح ہے۔