Jamia al-Tirmidhi Hadith 875 (سنن الترمذي)

[875]إسنادہ صحیح

تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ

حَدَّثَنَا مَحْمُودُ بْنُ غَيْلَانَ حَدَّثَنَا أَبُو دَاوُدَ عَنْ شُعْبَةَ عَنْ أَبِي إِسْحَقَ عَنْ الْأَسْوَدِ بْنِ يَزِيدَ أَنَّ ابْنَ الزُّبَيْرِ قَالَ لَہُ حَدِّثْنِي بِمَا كَانَتْ تُفْضِي إِلَيْكَ أُمُّ الْمُؤْمِنِينَ يَعْنِي عَائِشَةَ فَقَالَ حَدَّثَتْنِي أَنَّ رَسُولَ اللہِ ﷺ قَالَ لَہَا لَوْلَا أَنَّ قَوْمَكِ حَدِيثُو عَہْدٍ بِالْجَاہِلِيَّةِ لَہَدَمْتُ الْكَعْبَةَ وَجَعَلْتُ لَہَا بَابَيْنِ قَالَ فَلَمَّا مَلَكَ ابْنُ الزُّبَيْرِ ہَدَمَہَا وَجَعَلَ لَہَا بَابَيْنِ قَالَ أَبُو عِيسَی ہَذَا حَدِيثٌ حَسَنٌ صَحِيحٌ

اسود بن یزید سے روایت ہے کہ عبداللہ بن زبیر رضی اللہ عنہا نے ان سے کہا:تم مجھ سے وہ باتیں بیان کرو،جسے ام المومنین یعنی عائشہ رضی اللہ عنہا تم سے رازدارانہ طورسے بیان کیا کرتی تھیں،انہوں نے کہا: مجھ سے انہوں نے بیان کیاکہ رسول اللہﷺ نے ان سے فرمایا: اگر تمہاری قوم کے لوگ جاہلیت چھوڑکر نئے نئے مسلمان نہ ہوئے ہوتے،تو میں کعبہ کوگرادیتا اور اس میں دو دروازے کردیتا،چنانچہ ابن زبیر رضی اللہ عنہا جب اقتدار میں آئے تو انہوں نے کعبہ گراکراس میں دو دروازے کردیئے۔امام ترمذی کہتے ہیں: یہ حدیث حسن صحیح ہے۔