Jamia al-Tirmidhi Hadith 876 (سنن الترمذي)
[876]إسنادہ صحیح
تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ
حَدَّثَنَا قُتَيْبَةُ حَدَّثَنَا عَبْدُ الْعَزِيزِ بْنُ مُحَمَّدٍ عَنْ عَلْقَمَةَ بْنِ أَبِي عَلْقَمَةَ عَنْ أُمِّہِ عَنْ عَائِشَةَ قَالَتْ كُنْتُ أُحِبُّ أَنْ أَدْخُلَ الْبَيْتَ فَأُصَلِّيَ فِيہِ فَأَخَذَ رَسُولُ اللہِ ﷺ بِيَدِي فَأَدْخَلَنِي الْحِجْرَ فَقَالَ صَلِّي فِي الْحِجْرِ إِنْ أَرَدْتِ دُخُولَ الْبَيْتِ فَإِنَّمَا ہُوَ قِطْعَةٌ مِنْ الْبَيْتِ وَلَكِنَّ قَوْمَكِ اسْتَقْصَرُوہُ حِينَ بَنَوْا الْكَعْبَةَ فَأَخْرَجُوہُ مِنْ الْبَيْتِ قَالَ أَبُو عِيسَی ہَذَا حَدِيثٌ حَسَنٌ صَحِيحٌ وَعَلْقَمَةُ بْنُ أَبِي عَلْقَمَةَ ہُوَ عَلْقَمَةُ بْنُ بِلَالٍ
ام المومنین عائشہ رضی اللہ عنہا کہتی ہیں: میں چاہتی تھی کہ بیت اللہ میں داخل ہوکراس میں صلاۃ پڑھوں،رسول اللہﷺ نے میراہاتھ پکڑا اور مجھے حطیم ۱؎ کے اندرکردیااور فرمایا:اگر تم بیت اللہ کے اندر داخل ہونا چاہتی ہوتو حطیم میں صلاۃ پڑھ لو،یہ بھی بیت اللہ کا ایک حصہ ہے،لیکن تمہاری قوم کے لوگوں نے کعبہ کی تعمیر کے وقت اسے چھوٹا کردیا،اور اتنے حصہ کو بیت اللہ سے خارج کردیا۔امام ترمذی کہتے ہیں: یہ حدیث حسن صحیح ہے۔