Jamia al-Tirmidhi Hadith 881 (سنن الترمذي)
[881]إسنادہ حسن
مشکوۃ المصابیح (2625)
تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ
حَدَّثَنَا يُوسُفُ بْنُ عِيسَی وَمُحَمَّدُ بْنُ أَبَانَ قَالَا حَدَّثَنَا وَكِيعٌ عَنْ إِسْرَائِيلَ عَنْ إِبْرَاہِيمَ بْنِ مُہَاجِرٍ عَنْ يُوسُفَ بْنِ مَاہَكَ عَنْ أُمِّہِ مُسَيْكَةَ عَنْ عَائِشَةَ قَالَتْ قُلْنَا يَا رَسُولَ اللہِ أَلَا نَبْنِي لَكَ بَيْتًا يُظِلُّكَ بِمِنًی قَالَ لَا مِنًی مُنَاخُ مَنْ سَبَقَ قَالَ أَبُو عِيسَی ہَذَا حَدِيثٌ حَسَنٌ صَحِيحٌ
ام المومنین عائشہ رضی اللہ عنہا کہتی ہیں کہ ہم نے عرض کیا: اللہ کے رسول! کیاہم آپ کے لیے منی میں ایک گھر نہ بنادیں جو آپ کو سایہ دے۔آپ نے فرمایا: نہیں ۱؎،منیٰ میں اس کا حق ہے جو وہاں پہلے پہنچے۔ امام ترمذی کہتے ہیں: یہ حدیث حسن صحیح ہے۔