Jamia al-Tirmidhi Hadith 899 (سنن الترمذي)
[899]حسن
تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ
حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ مَنِيعٍ حَدَّثَنَا يَحْيَی بْنُ زَكَرِيَّا بْنِ أَبِي زَائِدَةَ أَخْبَرَنَا الْحَجَّاجُ عَنْ الْحَكَمِ عَنْ مِقْسَمٍ عَنْ ابْنِ عَبَّاسٍ أَنَّ النَّبِيَّ ﷺ رَمَی الْجَمْرَةَ يَوْمَ النَّحْرِ رَاكِبًا قَالَ وَفِي الْبَاب عَنْ جَابِرٍ وَقُدَامَةَ بْنِ عَبْدِ اللہِ وَأُمِّ سُلَيْمَانَ بْنِ عَمْرِو بْنِ الْأَحْوَصِ قَالَ أَبُو عِيسَی حَدِيثُ ابْنِ عَبَّاسٍ حَدِيثٌ حَسَنٌ وَالْعَمَلُ عَلَی ہَذَا عِنْدَ بَعْضِ أَہْلِ الْعِلْمِ وَاخْتَارَ بَعْضُہُمْ أَنْ يَمْشِيَ إِلَی الْجِمَارِ وَقَدْ رُوِيَ عَنْ ابْنِ عُمَرَ عَنْ النَّبِيِّ ﷺ أَنَّہُ كَانَ يَمْشِي إِلَی الْجِمَارِ وَوَجْہُ ہَذَا الْحَدِيثِ عِنْدَنَا أَنَّہُ رَكِبَ فِي بَعْضِ الْأَيَّامِ لِيُقْتَدَی بِہِ فِي فِعْلِہِ وَكِلَا الْحَدِيثَيْنِ مُسْتَعْمَلٌ عِنْدَ أَہْلِ الْعِلْمِ
عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ نبی اکرمﷺ نے دسویں ذی الحجہ کوجمرہ کی رمی سواری پرکی۔ امام ترمذی کہتے ہیں:۱-ابن عباس رضی اللہ عنہا کی حدیث حسن ہے،۲-اس باب میں جابر،قدامہ بن عبداللہ،اورسلیمان بن عمرو بن احوص کی ماں (رضی اللہ عنہم) سے بھی احادیث آئی ہیں،۳-بعض اہل علم کااسی پر عمل ہے،۴-بعض نے یہ پسند کیا ہے کہ وہ جمرات تک پیدل چل کر جائیں،۵-ابن عمر سے مروی ہے،انہوں نے نبی اکرمﷺ سے روایت کی ہے کہ آپ جمرات تک پیدل چل کر جاتے،۶-ہمارے نزدیک اس حدیث کی توجیہ یہ ہے کہ آپ نے کبھی کبھار سواری پر رمی اس لیے کی تاکہ آپ کے اس فعل کی بھی لوگ پیروی کریں۔اوردونوں ہی حدیثوں پر اہل علم کا عمل ہے۔