Jamia al-Tirmidhi Hadith 900 (سنن الترمذي)

[900]حسن

تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ

حَدَّثَنَا يُوسُفُ بْنُ عِيسَی حَدَّثَنَا ابْنُ نُمَيْرٍ عَنْ عُبَيْدِ اللہِ عَنْ نَافِعٍ عَنْ ابْنِ عُمَرَ أَنَّ النَّبِيَّ ﷺ كَانَ إِذَا رَمَی الْجِمَارَ مَشَی إِلَيْہَا ذَاہِبًا وَرَاجِعًا قَالَ أَبُو عِيسَی ہَذَا حَدِيثٌ حَسَنٌ صَحِيحٌ وَقَدْ رَوَاہُ بَعْضُہُمْ عَنْ عُبَيْدِ اللہِ وَلَمْ يَرْفَعْہُ وَالْعَمَلُ عَلَی ہَذَا عِنْدَ أَكْثَرِ أَہْلِ الْعِلْمِ و قَالَ بَعْضُہُمْ يَرْكَبُ يَوْمَ النَّحْرِ وَيَمْشِي فِي الْأَيَّامِ الَّتِي بَعْدَ يَوْمِ النَّحْرِ قَالَ أَبُو عِيسَی وَكَأَنَّ مَنْ قَالَ ہَذَا إِنَّمَا أَرَادَ اتِّبَاعَ النَّبِيِّ ﷺ فِي فِعْلِہِ لِأَنَّہُ إِنَّمَا رُوِيَ عَنْ النَّبِيِّ ﷺ أَنَّہُ رَكِبَ يَوْمَ النَّحْرِ حَيْثُ ذَہَبَ يَرْمِي الْجِمَارُ وَلَا يَرْمِي يَوْمَ النَّحْرِ إِلَّا جَمْرَةَ الْعَقَبَةِ

عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہا کہتے ہیں کہ نبی اکرمﷺ جب رمی جمارکرتے،توجمرات تک پیدل آتے جاتے تھے۔ امام ترمذی کہتے ہیں:۱-یہ حدیث حسن صحیح ہے،۲-بعض لوگوں نے اسے عبیداللہ (العمری) سے روایت کیاہے،لیکن انہوں نے اسے مرفوع نہیں کیا ہے،۳-اکثر اہل علم کا اسی پر عمل ہے،۴-بعض لوگ کہتے ہیں کہ دسویں ذی الحجہ کو سوار ہوسکتا ہے،اور دسویں کے بعد باقی دنوں میں پیدل جائے گا۔گویا جس نے یہ کہاہے اس کے پیش نظر صرف نبی اکرمﷺ کے اس فعل کی اتباع ہے۔اس لیے کہ نبی اکرمﷺ سے یہ بھی مروی ہے کہ آپ دسویں ذی الحجہ کو سوار ہوئے جب آپ رمی جمار کرنے گئے۔اور دسویں ذی الحجہ کوصرف جمرۂ عقبہ ہی کی رمی کرے۔