Jamia al-Tirmidhi Hadith 903 (سنن الترمذي)

[903]حسن

وانظر مشکوۃ المصابیح (2623) مشکوۃ المصابیح (2583)

تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ

حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ مَنِيعٍ حَدَّثَنَا مَرْوَانُ بْنُ مُعَاوِيَةَ عَنْ أَيْمَنَ بْنِ نَابِلٍ عَنْ قُدَامَةَ بْنِ عَبْدِ اللہِ قَالَ رَأَيْتُ النَّبِيَّ ﷺ يَرْمِي الْجِمَارُ عَلَی نَاقَةٍ لَيْسَ ضَرْبٌ وَلَا طَرْدٌ وَلَا إِلَيْكَ إِلَيْكَ قَالَ وَفِي الْبَاب عَنْ عَبْدِ اللہِ بْنِ حَنْظَلَةَ قَالَ أَبُو عِيسَی حَدِيثُ قُدَامَةَ بْنِ عَبْدِ اللہِ حَدِيثٌ حَسَنٌ صَحِيحٌ وَإِنَّمَا يُعْرَفُ ہَذَا الْحَدِيثُ مِنْ ہَذَا الْوَجْہِ وَہُوَ حَدِيثُ أَيْمَنَ بْنِ نَابِلٍ وَہُوَ ثِقَةٌ عِنْدَ أَہْلِ الْحَدِيثِ

قدامہ بن عبداللہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ میں نے نبی اکرمﷺ کودیکھا آپ ایک اونٹنی پر جمرات کی رمی کررہے تھے،نہ لوگوں کو ڈھکیلنے اور ہانکنے کی آواز تھی اور نہ ہٹو ہٹوکی ۱؎۔ امام ترمذی کہتے ہیں:۱-قدامہ بن عبداللہ کی حدیث حسن صحیح ہے،۲-یہ حدیث اسی طریق سے جانی جاتی ہے،یہ ایمن بن نابل کی حدیث ہے۔اورایمن اہل حدیث (محدثین) کے نزدیک ثقہ ہیں،۳-اس باب مین عبداللہ بن حنظلہ رضی اللہ عنہ سے بھی روایت ہے۔