Jamia al-Tirmidhi Hadith 904 (سنن الترمذي)

[904]صحیح

صحیح مسلم

تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ

حَدَّثَنَا قُتَيْبَةُ حَدَّثَنَا مَالِكُ بْنُ أَنَسٍ عَنْ أَبِي الزُّبَيْرِ عَنْ جَابِرٍ قَالَ نَحَرْنَا مَعَ النَّبِيِّ ﷺ عَامَ الْحُدَيْبِيَةِ الْبَقَرَةَ عَنْ سَبْعَةٍ وَالْبَدَنَةَ عَنْ سَبْعَةٍ قَالَ وَفِي الْبَاب عَنْ ابْنِ عُمَرَ وَأَبِي ہُرَيْرَةَ وَعَائِشَةَ وَابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ أَبُو عِيسَی حَدِيثُ جَابِرٍ حَدِيثٌ حَسَنٌ صَحِيحٌ وَالْعَمَلُ عَلَی ہَذَا عِنْدَ أَہْلِ الْعِلْمِ مِنْ أَصْحَابِ النَّبِيِّ ﷺ وَغَيْرِہِمْ يَرَوْنَ الْجَزُورَ عَنْ سَبْعَةٍ وَالْبَقَرَةَ عَنْ سَبْعَةٍ وَہُوَ قَوْلُ سُفْيَانَ الثَّوْرِيِّ وَالشَّافِعِيِّ وَأَحْمَدَ وَرُوِي عَنْ ابْنِ عَبَّاسٍ عَنْ النَّبِيِّ ﷺ أَنَّ الْبَقَرَةَ عَنْ سَبْعَةٍ وَالْجَزُورَ عَنْ عَشَرَةٍ وَہُوَ قَوْلُ إِسْحَقَ وَاحْتَجَّ بِہَذَا الْحَدِيثِ وَحَدِيثُ ابْنِ عَبَّاسٍ إِنَّمَا نَعْرِفُہُ مِنْ وَجْہٍ وَاحِدٍ

جابر رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ حدیبیہ کے سال ہم نے نبی اکرمﷺ کے ساتھ گائے اوراونٹ کو سات سات آدمیوں کی جانب سے نحر(ذبح) کیا۔ امام ترمذی کہتے ہیں:۱-جابر رضی اللہ عنہ کی حدیث حسن صحیح ہے،۲-اس باب میں ابن عمر،ابوہریرہ،عائشہ اور ابن عباس رضی اللہ عنہم سے بھی احادیث آئی ہیں،۳-اورصحابہ کرام وغیرہم میں سے اہل علم کا اسی پرعمل ہے،وہ کہتے ہیں کہ اونٹ سات لوگوں کی طرف سے اورگائے سات لوگوں کی طرف سے ہوگی۔اور یہی سفیان ثوری،شافعی اور احمد کا قول ہے،۴-ابن عباس رضی اللہ عنہا نبی اکرمﷺ سے روایت کرتے ہیں کہ گائے سات لوگوں کی طرف سے اور اونٹ دس لوگوں کی طرف سے کافی ہوگا ۱؎۔یہ اسحاق بن راہویہ کا قول ہے۔اور انہوں نے اسی حدیث سے دلیل لی ہے۔ابن عباس کی حدیث کو ہم صرف ایک ہی طریق سے جانتے ہیں۔(ملاحظہ ہوآنے والی حدیث:۹۰۵)