Jamia al-Tirmidhi Hadith 906 (سنن الترمذي)
[906]بخاری ومسلم
تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ
حَدَّثَنَا أَبُو كُرَيْبٍ حَدَّثَنَا وَكِيعٌ عَنْ ہِشَامٍ الدَّسْتُوَائِيِّ عَنْ قَتَادَةَ عَنْ أَبِي حَسَّانَ الْأَعْرَجِ عَنْ ابْنِ عَبَّاسٍ أَنَّ النَّبِيَّ ﷺ قَلَّدَ نَعْلَيْنِ وَأَشْعَرَ الْہَدْيَ فِي الشِّقِّ الْأَيْمَنِ بِذِي الْحُلَيْفَةِ وَأَمَاطَ عَنْہُ الدَّمَ قَالَ وَفِي الْبَاب عَنْ الْمِسْوَرِ بْنِ مَخْرَمَةَ قَالَ أَبُو عِيسَی حَدِيثُ ابْنِ عَبَّاسٍ حَدِيثٌ حَسَنٌ صَحِيحٌ وَأَبُو حَسَّانَ الْأَعْرَجُ اسْمُہُ مُسْلِمٌ وَالْعَمَلُ عَلَی ہَذَا عِنْدَ أَہْلِ الْعِلْمِ مِنْ أَصْحَابِ النَّبِيِّ ﷺ وَغَيْرِہِمْ يَرَوْنَ الْإِشْعَارَ وَہُوَ قَوْلُ الثَّوْرِيِّ وَالشَّافِعِيِّ وَأَحْمَدَ وَإِسْحَقَ قَالَ سَمِعْت يُوسُفَ بْنَ عِيسَی يَقُولُ سَمِعْتُ وَكِيعًا يَقُولُ حِينَ رَوَی ہَذَا الْحَدِيثَ قَالَ لَا تَنْظُرُوا إِلَی قَوْلِ أَہْلِ الرَّأْيِ فِي ہَذَا فَإِنَّ الْإِشْعَارَ سُنَّةٌ وَقَوْلُہُمْ بِدْعَةٌ قَالَ و سَمِعْت أَبَا السَّائِبِ يَقُولُ كُنَّا عِنْدَ وَكِيعٍ فَقَالَ لِرَجُلٍ عِنْدَہُ مِمَّنْ يَنْظُرُ فِي الرَّأْيِ أَشْعَرَ رَسُولُ اللہِ ﷺ وَيَقُولُ أَبُو حَنِيفَةَ ہُوَ مُثْلَةٌ قَالَ الرَّجُلُ فَإِنَّہُ قَدْ رُوِيَ عَنْ إِبْرَاہِيمَ النَّخَعِيِّ أَنَّہُ قَالَ الْإِشْعَارُ مُثْلَةٌ قَالَ فَرَأَيْتُ وَكِيعًا غَضِبَ غَضَبًا شَدِيدًا وَقَالَ أَقُولُ لَكَ قَالَ رَسُولُ اللہِ ﷺ وَتَقُولُ قَالَ إِبْرَاہِيمُ مَا أَحَقَّكَ بِأَنْ تُحْبَسَ ثُمَّ لَا تَخْرُجَ حَتَّی تَنْزِعَ عَنْ قَوْلِكَ ہَذَا
عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ نبی اکرمﷺ نے ذو الحلیفہ میں(ہدی کے جانورکو) دوجوتیوں کے ہارپہنائے اور ان کی کوہان کے دائیں طرف اشعار ۱؎ کیا اور اس سے خون صاف کیا۔ امام ترمذی کہتے ہیں:۱-ابن عباس رضی اللہ عنہا کی حدیث حسن صحیح ہے،۲-صحابہ کرام رضی اللہ عنہم وغیرہم میں سے اہل علم کا اسی پرعمل ہے،وہ اشعار کے قائل ہیں۔یہی ثوری،شافعی،احمد اور اسحاق بن راہویہ کا قول ہے،۳-یوسف بن عیسیٰ کہتے ہیں کہ میں نے وکیع کو کہتے سنا جس وقت انہوں نے یہ حدیث روایت کی کہ اس سلسلے میں اہل رائے کے قول کو نہ دیکھو،کیونکہ اشعار سنت ہے اورا ن کا قول بدعت ہے،۴-میں نے ابوسائب کوکہتے سنا کہ ہم لوگ وکیع کے پاس تھے تو انہوں نے اپنے پاس کے ایک شخص سے جو ان لوگوں میں سے تھا جو رائے میں غوروفکرکرتے ہیں کہاکہ رسول اللہ ﷺ نے اشعار کیاہے،اورابوحنیفہ کہتے ہیں کہ وہ مثلہ ہے تو اس آدمی نے کہا: ابراہیم نخعی سے مروی ہے انہوں نے بھی کہاہے کہ اشعارمثلہ ہے،ابوسائب کہتے ہیں: تومیں نے وکیع کودیکھاکہ (اس کی اس بات سے)وہ سخت ناراض ہوے اورکہا: میں تم سے کہتاہوں کہ رسول اللہﷺ نے فرمایاہے اورتم کہتے ہو: ابراہیم نے کہا: تم تواس لائق ہوکہ تمہیں قیدکردیاجائے پھر اس وقت تک قید سے تمہیں نہ نکالاجائے جب تک کہ تم اپنے اس قول سے بازنہ آجاؤ ۲؎۔