Jamia al-Tirmidhi Hadith 911 (سنن الترمذي)

[911]متفق علیہ

تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ

حَدَّثَنَا قُتَيْبَةُ حَدَّثَنَا أَبُو عَوَانَةَ عَنْ قَتَادَةَ عَنْ أَنَسٍ أَنَّ النَّبِيَّ ﷺ رَأَی رَجُلًا يَسُوقُ بَدَنَةً فَقَالَ لَہُ ارْكَبْہَا فَقَالَ يَا رَسُولَ اللہِ إِنَّہَا بَدَنَةٌ قَالَ لَہُ فِي الثَّالِثَةِ أَوْ فِي الرَّابِعَةِ ارْكَبْہَا وَيْحَكَ أَوْ وَيْلَكَ قَالَ وَفِي الْبَاب عَنْ عَلِيٍّ وَأَبِي ہُرَيْرَةَ وَجَابِرٍ قَالَ أَبُو عِيسَی حَدِيثُ أَنَسٍ حَدِيثٌ حَسَنٌ صَحِيحٌ وَقَدْ رَخَّصَ قَوْمٌ مِنْ أَہْلِ الْعِلْمِ مِنْ أَصْحَابِ النَّبِيِّ ﷺ وَغَيْرِہِمْ فِي رُكُوبِ الْبَدَنَةِ إِذَا احْتَاجَ إِلَی ظَہْرِہَا وَہُوَ قَوْلُ الشَّافِعِيِّ وَأَحْمَدَ وَإِسْحَقَ و قَالَ بَعْضُہُمْ لَا يَرْكَبُ مَا لَمْ يُضْطَرَّ إِلَيْہَا

انس رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ نبی اکرمﷺ نے ایک شخص کو ہدی کے اونٹ ہانکتے دیکھا،تواسے حکم دیا اس پر سوار ہوجا ؤ،اس نے عرض کیا: اللہ کے رسول! یہ ہدی کااونٹ ہے،پھر آپ نے اس سے تیسری یا چوتھی بار میں کہا: اس پر سوار ہوجاؤ،تمہارابرا ہو ۱؎ یا تمہاری ہلاکت ہو۔امام ترمذی کہتے ہیں:۱-انس رضی اللہ عنہ کی حدیث حسن صحیح ہے،۲-اس باب میں علی،ابوہریرہ،اور جابر رضی اللہ عنہم سے بھی احادیث آئی ہیں،۳-صحابہ کرام وغیرہ میں سے اہل علم کی ایک جماعت نے ہدی کے جانور پرسوار ہونے کی اجازت دی ہے،جب کہ و ہ اس کامحتاج ہو،یہی شافعی،احمد اور اسحاق بن راہویہ کا قول ہے،۴-بعض کہتے ہیں: جب تک مجبور نہ ہوہدی کے جانور پر سوار نہ ہو۔